کراچی(این این آئی)کورونا کیسز میں کمی،حکومت سندھ نے کورونا کے تحت عائد کئی پابندیوں کوختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹفیکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں انڈور ڈائننگ پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے، تقریبات میں
ویکسینیڈ 500 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی،آٹ ڈور تقریبات میں مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی،سندھ حکومت نے انڈور جم کی بھی اجازت دے دی ہے اسی طرح کاروبار کے لیے ٹائم کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔ 21 جنوری کو کورونا کے خطرناک پھیلا کے پیش نظر کراچی اور حیدر آباد میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ نئے حکمنامہ کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ میں 80فیصد مسافر سفر کرسکیں گے،جمز، سینیماز، مزارات، پارکس اور اسپورٹس کلبس مکمل کھولنے کی اجازت ہوگی،تعلیمی ادارے کورونا ایس او پیز پر مکمل کھولنے کی اجازت، کاروباری مراکز پر وقت کی پابندی ختم لیکن ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، 28 فروری تک پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے دینے پر پابندی ہوگی،سرکاری نجی دفاتر میں ویکشن شدہ ملازمین کو 100 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی۔