منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان 2025ء میں پانی کی مکمل قلت کی طرف بڑھ رہا ہے،ماہرین

datetime 21  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑانوالہ (آن لائن) پاکستان تین سال بعد2025میں پانی کی مکمل قلت کی طرف بڑھ رہا ہے، صورتحال بنیادی طور پر موسمیاتی تبدیلیوں اور شدید موسمی حالات میں بڑے پیمانے پر اتار چڑھاو? کی وجہ سے سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ میں ماہرین کا کہناہے کہ پاکستان

کاربن چھوڑنے والے ممالک کی فہرست میں شامل نہیں تاہم اسلام آباد کو آنے والے سالوں میں خود کو مطلوبہ حد میں رکھنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی کے ماہر اور آر ایف آئی کے سی ای او آفتاب عالم نے بتایا کہ پاکستان نے 1990ء میں پانی کے دباو? والے ملک اور 2005ء میں پانی کی کمی والے ملک کی لکیر کو عبور کیا،اگر یہ صورت حال تبدیل نہیں ہوتی تو 2025ء میں مکمل پانی کی قلت ہو گی۔اس طرح کی صورتحال تباہی کی ضامن ہے۔ زرعی اور صنعتی شعبوں میں واٹر انٹینسیو پروڈکشن سسٹم کو واٹر سمارٹ سسٹم میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔حکومت، ماہرین تعلیم، ارکان پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے اجتماعی اور باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔ پانی کی صورتحال کے ساتھ ساتھ مرکزی تربیت کار آفتاب عالم نے صحت، زراعت اور خوراک کے تحفظ پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر روشنی ڈالی۔ 2021ء میں ڈینگی کیسز کی توسیع شدہ ٹائم لائن صحت پر موسمیاتی تبدیلی کے اہم اثرات میں سے ایک ہے۔ اس طرح کی صورتحال تباہی کی ضامن ہے۔ زرعی اور صنعتی شعبوں میں واٹر انٹینسیو پروڈکشن سسٹم کو واٹر سمارٹ سسٹم میں تبدیل کیا جانا چاہئیے۔ حکومت، ماہرین تعلیم، ارکان پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے اجتماعی اور باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…