بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

جاتی سردی لوٹ آنے کا امکان، آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

datetime 21  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) محکمہ موسمیات نے منگل سے مری، گلیات اور دیگر بالائی علاقوں میں شدید اور درمیانی درجے کی برفباری کا امکان ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے جمعرات کے دوران مری، گلیات، نتھیاگلی اوردیگرعلاقوں میں درمیانی سے شدید برفباری کاامکان ہے جس کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ناران، کاغان، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، نیلم ویلی، باغ، حویلی، استور، اسکردو اور ہنزہ میں بھی درمیانی یاشدید برفباری کا امکان ہے اور ساتھ ہی رابطہ سڑ کیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے برفباری اور بارشوں کے باعث منگل سے جمعرات تک تمم متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب مغربی ہواؤں کے سلسلے کے باعث کراچی میں کل معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل جنوب مغرب سے ہوائیں 32 سے 36 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک سے 24 فروری تک رخصت ہو جائے گا اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ رخصت ہونے کے بعد 24 یا 25 فروری سے رات میں موسم تھوڑا خنکی ہوسکتا ہے۔اْدھر محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کاسلسلہ آج رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے جمعرات کے دوران آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ منگل سے جمعے کے دوران مری، نتھیا گلی میں درمیانی برفباری کی پیشگوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے جمعے کے دوران کوئٹہ،

زیارت، قلعہ سیف اللہ اور دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ اور دیگر علاقوں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ کیا کہ آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزورتعمیرات کو نقصان کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے منگل کے دوران بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں آندھی اور تیز ہواؤں کے جھکڑچلنے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے علاقوں میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے جھکڑ چل سکتے ہیں جس کے باعث فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…