جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مراد سعید کا مسئلہ مڈل کلاس ہونا نہیں بلکہ مڈل مین ہونا ہے، قادر پٹیل

datetime 20  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید کا مڈل کلاس ہونا مسئلہ نہیں بلکہ مڈل مین ہونا اصل مسئلہ ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ مراد سعید کی جانب سے ہمارے نام لے کر جو الزامات لگائے گئے ہیں ہم ان کا جواب

دینے یہاں آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صحافی محسن بیگ کی گرفتاری دراصل پیٹرول کی قیمتوں میں 12 روپے کے تاریخی اضافے سے عوام کو میڈیا کے ذریعے بے خبر رکھنے کی کوشش کا حصہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اب اسمبلی میں عمران خان کی ایما پر توہین مراد سعید یا تحفظ مراد سعید بل لایا جاسکتا ہے۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ مراد سعید کی کارکردگی ایک سے دو لوگوں تک محدود ہے اس کو چیک کرنے کا حق پارلیمنٹ کے تمام ارکان کو ہونا چاہیے جبکہ مراد سعید کی ہمت، جرات اور برداشت پر انہیں صرف سرٹیفیکٹ نہیں بلکہ نشان پاکستان دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں اور مہنگائی میں اضافے پر کوئی بات کرے تو اس کے خلاف کیسز دائر کردیے جاتے ہیں اور اگر یہ حکومت ہے تو پھر کوئی بھی چلا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مراد سعید کردار کی بات کررہے تھے جبکہ کسی کی کردار کشی کے لئے اس کا اپنا کردار کا ہونا ضروری ہوتا ہے، اس اسمبلی کے وجود میں آنے کے ڈیڑھ سال تک حکومتی ایوان بالخصوص اس وزیر موصوف و دیگر وزرا کی جانب سے ہماری پارٹی کی قیادت اور دیگر پارٹی کی قیادتوں پر الزامات اور انہیں القابات سے نوازا گیا لیکن چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ہمیں سخت ہدایت تھی کہ اس ایوان کا تقدس پامال نہ ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…