لاہور (این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )میں شاندارکاکردگی کے بعد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) میں بھی منتخب ہونے والے کرکٹر ٹِم ڈیوڈ آسٹریلوی سلیکٹرز کے بھی ریڈار میں آ گئے۔پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی ر نے والے ٹِم ڈیوڈ پر آسٹریلوی سلیکٹرز نے
بھی اپنی نظریں مرکوز کر لی ہیں۔سنگاپور میں پیدا ہونے والیٹِم ڈیوڈ ویسٹرن آسٹریلیا میں رہتے ہیں اور اگر وہ آسٹریلوی ٹیم میں منتخب ہوتے ہیں تو یہ بڑی ہی منفرد سلیکشن ہوگی کیونکہ وہ آسٹریلیا میں فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلتے ہیں جس کی وجہ سے ویسٹرن آسٹریلیا نے انہیں ڈی لسٹ کرچکی ہے۔اس کے برعکس ٹِم ڈیوڈ سنگاپور کی قومی ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں تاہم وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے قوانین کے تحت آسٹریلیا کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔آسٹریلوی اخبار دی ایج کے مطابق آسٹریلیا کے ون ڈے اور ٹی 20 کپتان ایرون فنچ نے تصدیق کی ہے کہ ٹی 20 سرکٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد ٹِم ڈیوڈ قومی ترجیح بن گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹِم ڈیوڈ کو رواں سال اکتوبر میں ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم میں جگہ مل سکتی ہیں۔ اس کی بنیاد پر یہ بھی ممکن ہے کہ وہ دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کاحصہ بن جائیں۔