بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

تحریک عدم اعتماد کو روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں شہباز شریف کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 17  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے روکنے کے

لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں شہباز شریف کیخلاف درخواست شہری شاہد اورکزئی نے دائر کی، جس میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پر حملہ کی سازش کیس میں ملوث ہونے پر شہباز شریف اپوزیشن لیڈر منتخب نہیں ہو سکتے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شہباز شریف وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی سربراہی کر رہے ہیں جبکہ شہباز شریف پر سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کا جرم ثابت ہوچکا ہے۔درخواست گزار نے لکھا کہ شہباز شریف کو بطور اپوزیشن لیڈر اقدامات اٹھانے سے روکا جائے اور اْن کی عام انتخابات 2008 اور 2013 کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایسی صورت میں شہباز شریف اپوزیشن لیڈر منتخب نہیں ہو سکتے اور نہ وہ مسلم لیگ کے صدر بن سکتے ہیں، لہذا انہیں عوامی اور پارٹی عہدوں سے ہٹایا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…