پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے اراکین اسمبلی کا” وندے ماترم ”گانے سے انکار

datetime 17  فروری‬‮  2022 |

پٹنہ (این این آئی)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے اراکین اسمبلی نے بہار اسمبلی کے آئندہ بجٹ اجلاس کے دوران ”وندے ماترم” گانے سے انکار کر دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بہار میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ

اور قانون ساز اسمبلی کے رکن اختر الامام نے کہاہے کہ انہوں نے پارٹی کے دیگر چار ارکان اسمبلی کے ہمراہ سرمائی اجلاس کے آخری دن یہ ملی نغمہ گانے سے انکار کر دیا تھا اور وہ 25فروری سے شروع ہونے والے بجٹ اجلاس میں بھی ایسا ہی کریں گے ۔ اختر الامام کاکہنا تھا کہ انہیں قومی ترانہ گانے میں کوئی ہچکچاہٹ یا اعتراض نہیں ہے لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ اسمبلی کی کارروائی میں شامل قومی ترانے کو نکالنے کا فیصلہ کرے ۔ اختر الامام کا یہ بیان بہار اسمبلی کے اسپیکر وجے کمار سنہا کی طرف سے اسمبلی اور کونسل کے تمام ارکان کو قومی ترانہ ”جانا گانا مانا ”اور ملی نغمہ ”وندے ماترام ”گانے کی ہدایت کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…