جڑانوالہ (آن لائن) جڑانوالہ سمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں میں ڈینگی پر کام کرنے والے غیر فعال یوزرز کو آخری وارننگ جاری کر دی۔ڈینگی ڈیش بورڈ پر اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے سے معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں
۔محکمہ تعلیم نے اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اینٹی ڈینگی سرگرمیوں پر کام کرنے والے افراد ڈیش بورڈ پر روزانہ ڈیٹا اپلوڈ کریں۔ڈیش بورڈ پر اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کی تصاویر اور دیگر معلومات بھی فراہم کیجائیں۔احکامات نہ ماننے والے سکول سربراہان کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی