تیمرگرہ (آن لائن)’’دیرپا ئین کے نوازشریف بالاخر مسلم لیگ میں شامل ہو گئے ،،پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں جنرل کونسلر کا ٹکٹ جاری کردیا ،سوشل میڈیا پرنوازشریف کی شمولیت پر لوگوں کے دلچسپ تبصرے ۔اس حوالے سے پارٹی کے ضلعی صدر ملک فاروق اقبال یوسف زئی
اور جنرل سیکرٹری سردار جاوید اختر ایڈوکیٹ کی موجودگی میں سیاردیرپا ئین سے تعلق ر کھنے والے نوجوان نوازشریف قومی وطن پارٹی سے مستعفی ہوکر باقاعدہ طور پر مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے پارٹی قایدین نے انہیں پارٹی مفلر اور ٹوپی پہنا کر خوش آمد ید کیا ،نوازشریف روغانی کے مطابق عوام تمام پارٹیوں سے مایوس ہوچکے ہے ،مہنگا ئی ،بے دروز گاری نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے وہ پارٹی کے لے خدمت کرکے اپنے نام کا لاج ر کھے گے ،علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک فاروق اقبال یوسف ز ئی نے’’ نوازشریف کی شمولیت ،،کوپارٹی کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا قرارد یتے ہو ئے فوری طور بلدیاتی انتخابات کے لے جنرل کونسلر کا ٹکٹ جاری کیا ہے ،دریں اثنا ء نوازشریف کی مسلم لیگ میں شمولیت پر سوشل میڈیا دلچسپ تبصرے ’’بڑی دیر کردی مہرباں آتے آتے ،وغیرہ جاری ہے