جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

بلدیاتی میدان تحریک انصاف کا ہے‘ عمران خان

datetime 16  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی میدان تحریک انصاف کا ہے، بلدیاتی ٹکٹوں کے فیصلے اتفاق رائے سے کئے جائیں، سب تیاری کریںانشاللہ ہم پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جیتیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے لاہور ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی، اس دوران ارکان اسمبلی نے بلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا۔ الیکشن کمیشن کی

حلقہ بندیوں پر سب سے زیادہ لاہور اور سرگودھا ڈویژن کے ارکان نے شکایات کیں۔وزیراعظم عمران خان نے ارکان کو مقررہ مدت میں الیکشن کمیشن کے سامنے اعتراضات دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کی تنظیم اور ارکان اسمبلی مل کر کام کریں، بلدیاتی میدان تحریک انصاف کا ہے، بلدیاتی ٹکٹوں کے فیصلے اتفاق رائے سے کئے جائیں۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے ڈی جی خاں ڈویژن کے ارکان اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کے دوران بلدیاتی انتخابات کے امور پر منتخب نمائندوں نے تجاویز دیں۔ارکان اسمبلی نے انڈس ہائی وے کو جلد بنانے کا مطالبہ کیا اور خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل تیز کرنے کی گزارش کی۔نجی ٹی وی کے مطابق ارکان اسمبلی نے صوبائی وزیر تعلیم کے حوالے سے شکایات کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ مراد راس کا رویہ ارکان اسمبلی کے ساتھ مناسب نہیں ہوتا، بجلی کے میٹر لگوانے میں چھ چھ ماہ لگ جاتے ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ارکان اسمبلی بلدیاتی انتخابات کے لئے بھرپور تیاری کریں، اس بار ٹکٹوں کے فیصلے اتفاق رائے سے کیے جائیں، سب مل کر بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں،انشاللہ ہم پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جیتیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…