نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹک میں کالجوں اورسکولوں میں حجاب پر پابندی کے دوران آل راؤنڈربھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے حجاب پہننے والی مسلمان خواتین کی حمایت میںبرقعے میں ملبوس اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے
۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یوسف پٹھان کی برقعہ پوش اہلیہ کے ساتھ تصویر کو بھارت میں مسلمانوں نے سراہا جبکہ ہندو انتہا پسندوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔بھارتی ریاست کرناٹک میں اْڈپی پری یونیورسٹی کالج نے حجاب پہننے والی مسلمان طالبات کو کلاس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی تھی جس کے خلاف طالبات نے شدید احتجاج کیااوریہ مسئلہ کرناٹک میں ایک بڑے بحران کا رخ اختیار کرگیا ۔اس دوران ریاستی حکومت نے کالجوں میںحجاب پر پابندی عائد کردی جس کے خلاف طالبات نے ریاستی ہائی کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔