جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کے سب سے بڑا گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کے نسخہ کی تیاری جاری

datetime 16  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)معروف خطاط شاہد رسام نے کہاہے کہ دنیا کا سب سے بڑا گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کے نسخہ کی تیاری جاری ہے،لگ بھگ 35 ملین ڈالر کا پراجیکٹ ہے، ساڑھے پانچ سو صفحات پر مشتمل نسخہ مکمل ہونے میں ڈھائی سال مزید لگیں گے، حکومت پاکستان مدد کرے۔

بدھ کو کراچی پریس کلب میں مصنف،ہدایت کار انور مقصود کے ہمراہ دنیا کے سب سے بڑے گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کے نسخے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے خطاط شاہد رسام نے کہاکہ اس نسخے کے صفحات کی دو میٹر لمبائی اور دو اعشاریہ چھے میٹر چوڑائی ہے، ایلومینیم پر الفاظ تراش کر گولڈ پلیٹ کیے گئے ہیں، دو صفحات مکمل ہونے میں دو سال لگے۔شاہد رسام نے حکومت پاکستان، سندھ حکومت اور فائونڈیشنز سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جن کے سپورٹ سے یہ کام آسان ہوجائے گا۔انور مقصود نے کہاکہ حکومت کو اس کام کی تکمیل میں مدد کرنی چاہیے، ڈسپلے کے لیے میوزیم قائم کرنے کے لیے جگہ چاہیے۔اس موقع پرپریس کلب میں قرآن پاک سے متعلق ڈاکیومنٹری بھی پیش کی گئی، قرآن پاک کی تیاری میں کاغذ کی جگہ کینوس استعمال کیا گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…