ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں حجاب پر پابندی برطانوی رکن پارلیمنٹ بھی بول پڑے

datetime 16  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)حجاب پابندی کا معاملہ برطانیہ بھی پہنچ گیا، رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے مودی سرکار کے ظلم کے خلاف برطانوی وزیر خارجہ کو خط لکھ دیا۔ناز شاہ نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائے، انہوں نے خط میں

یہ بھی درخواست کی کہ بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے اس معاملے پر وضاحت مانگی جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق خط میں ناز شاہ نے بھارت سے تجارتی ڈیل پر نظرثانی کا مطالبہ بھی کیا ۔ناز شاہ نے کہا کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آنے والے واقعے نے بھارت کی جمہوریت کا پردہ فاش کر دیا ہے، سکول جانے کے لیے لڑکیوں کے حجاب اتارے جا رہے ہیں۔برطانوی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی)مسلمانوں کے خلاف نفرت کو فروغ دے رہی ہے، یہ اقدام انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ بارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے بعد ریاست کے مختلف شہروں میں کشیدگی برقرار ہے جبکہ طالبات کی جانب سے احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔بھارتی ریاست کے مختلف علاقوں بنگلور، اوڈوپی اور دکشنا کناڈا میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت تعلیمی اداروں کے 200 میٹر تک 5 افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…