ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

ٹک ٹاک نے 60 لاکھ سے زائد پاکستانی صارفین کی ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

datetime 16  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد / بیجنگ(این این آئی)مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 60 لاکھ سے زائد پاکستانی صارفین کی ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ یکم جولائی سے ستمبر 2021 کے آخر تک پاکستانی صارفین کی جانب سے 60 لاکھ 19 ہزار 754 ایسی ویڈیوز شیئر کی گئیں

جو کمیونٹی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کررہی تھیں۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں حذف کیں گئیں ویڈیوز کے اعتبار سے گزشتہ برس پاکستان چوتھے نمبر پر رہا۔ٹک ٹاک کے مطابق یکم جولائی 2021 سے 30 ستمبر 2021 تک دنیا بھر کے صارفین کی 9 کروڑ 14 لاکھ 45 ہزار 802 ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں تھیں جن میں 60 لاکھ 19 ہزار 754 پاکستانی صارفین کی شیئر کردہ ویڈیوز تھیں۔ کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ ڈیلیٹ کی جانے والی ویڈیوز کی شرح پلیٹ فارم پر شیئر ہونے والے مواد کے مقابلے میں ایک فیصد ہیں۔اعلامیے کے مطابق کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 93فیصد ویڈیوز پوسٹنگ کے چوبیس گھنٹے کے اندر جبکہ 95 فیصد صارفین کے رپورٹ کرنے اور نشاندہی کے بعد ڈیلیٹ دی گئیں۔ٹک ٹاک کے مطابق رواں سال امریکا کے شہر واشنگٹن ڈی سی، ڈبلن اور سنگا پور میں جدید ترین سائبر انسیڈنٹ مانیٹرنگ اینڈ انویسٹی گیٹنگ ریسپانس سینٹرز بھی قائم کیا جارہا ہے جس کی مدد سے پلیٹ فارم پر شیئر ہونے والے مواد پر نظر رکھنا اور کوالٹی کو برقرار رکھنا ممکن ہوسکے گا۔واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے پلیٹ فارم کے استعمال اور غیر معیاری مواد کی روک تھام کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز متعارف کرائی گئیں ہیں، جن کی خلاف ورزی کرنے پر صارف کی ویڈیو ڈیلیٹ اور پھر اکانٹ بلاک کردیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…