ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کی عدالت نے پیاز کے 10 تھیلے چوری کرنے والے دوچوروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیدیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق عدالت نے دونوں مجرموں پیاز کے تھیلے چوری کے جرم کا اعتراف کرنے پر تین ماہ قید کی سزا بھگتنے کے بعد
ملک بدرکرنے کا حکم دے دیا ۔دونوں چوروں نے دبئی کے علاقے العویر میں سبزی منڈی سے پیاز چوری کرنے کی کوشش کی ۔چوروں کو پکڑنے والے سیکیورٹی گارڈ نے عدالت کو بتایا کہ مشکوک نقل وحمل پر گارڈ نے قریب جا کر دیکھا توچور پیاز کے دس تھیلے چوری کرکے لے جارہے تھے۔گارڈ نے انہیں چوری کرنے سے روکا اور دبئی پولیس کو واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے دونوں چوروں کو گرفتار کیا۔دونوں ملزمان پر ڈکیتی کی کوشش کا الزام تھا لیکن انہوں نے صرف پیاز چوری کرنے کا اعتراف کیا۔