ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

کراچی کی رنگینیاں لوٹنے لگیں سفارتکاروں نے فرینچ بیچ پر شام گزاری

datetime 16  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں ساحلِ سمندر کی رنگینیاں لوٹنے لگی ہیں، کئی دہائیوں بعد گزشتہ روز مختلف ممالک کے سفارت کاروں نے اپنی بیگمات کے ہمراہ ہاکس بے کے فرینچ بیچ پر خوبصورت شام گزاری۔کراچی میں قطر کے قونصل جنرل مشعل ایم الانصاری نے کراچی میں نئے تعینات ہونے والے جرمن قونصل جنرل ہولگر زیلگر اور قونصل جنرل فرانس کرسچن ٹیسٹوٹ کے

اعزاز میں ہاکس بے میں فرینچ بیچ پر ایک خوبصورت شام کا اہتمام کیا۔ساحل پر منعقدہ تقریب میں کراچی کے قونصل جنرلز کی ایسوسی ایشن کے سربراہ اور سینئر ترین جاپانی سفارت کار توشی کازو ایسومورا خاص طور پر مدعو تھے۔سفارت کار اپنی بیگمات کے ہمراہ گزشتہ روز سہ پہر کو شہر کے خوبصورت ساحل ہاکس بے پہنچے اور رات گئے تک سحر انگیز موسم اور سمندر سے لطف اندوز ہوتے رہے۔سفارت کاروں نے فرینچ بیچ سے ڈھلتے سورج کی کرنوں سے چمکتی ریت پر یادگار وقت گزارا۔کورونا وائرس کی ایس او پیز کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے ایک درجن سے بھی کم انتہائی مختصر مہمان مدعو تھے۔خاص مشروبات کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، کچھ غیر ملکیوں نے اٹکھیلیاں کیں اور کچھ نے ریت پر واک کی۔قونصل جنرلز کے مطابق فرینچ بیچ سے غروبِ آفتاب کا نظارہ انتہائی خوبصورت تھا اور رات کو پورے چاند کے منظر نے ان کے دل موہ لیے، جسے سفارت کاروں نے فلم بند کیا اور تصاویر بنائیں۔رات کو سمندر کی مسحور کن لہروں کی پرسوز آواز کے ساتھ ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا۔فرینچ بیچ پر کئی گھنٹے کا وقت گزار کر سفارت کار اور ان کے اہلِ خانہ انتہائی خوش اور پرجوش دکھائی دیئے۔علاقہ مکینوں کے مطابق طویل عرصے بعد فرینچ بیچ پر غیر ملکیوں کو دیکھ کر بے انتہا خوشی ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…