جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی کوہ پیما حسن سدپارہ کے بیٹوں نے نیا بلند پہاڑ دریافت کرلیا

datetime 16  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسکردو(این این آئی) دنیا کا سب سے بلند پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستانی کوہ پیما حسن سدپارہ کے بیٹوں نے پاکستانی کوہ پیماؤں نے نیا بلند پہاڑ دریافت کرلیا، نئے پہاڑ کو قومی ہیرو حسن سدپارہ کے بیٹوں نے دریافت کیا، پہاڑ سر کرنے والوں میں عابدسدپارہ ،

موسیٰ سدپارہ اور صادق سدپارہ سمیت اکبرسدپارہ، علی حیدر سدپارہ اور سلیم سدپارہ شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ پہاڑی چوٹی سدپارہ گاؤں سے آٹھ گھنٹے پیدل مسافت پرہے، جسے دریافت کرنے کے بعد وہاں سبز ہلالی پرچم لہرادیا گیا ، نئے پہاڑ کا نام ‘حسن سدپارہ پیک’ رکھاگیا ہے۔حسن سدپارہ کا تعلق اسکردو سے کچھ فاصلے پر واقع سدپارہ گاؤں سے تھا اور انھوں نے کوہ پیمائی کا آغاز 1994 میں کیا تھا اور 1999 سے پیشہ وارانہ کوہ پیمائی شروع کی تھی۔حسن سدپارہ نے 1999 میں قاتل پہاڑ کے نام سے پہچانے جانے والے نانگا پربت، 2004 میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو، 2006 میں گیشا برم ون اور گیشا برم ٹو جبکہ 2007 میں براڈ پیک کو سر کیا۔کوہ پیمائی میں اعلٰی کارکردگی پر حکومتِ پاکستان نے حسن سدپارہ کو سنہ 2008 میں تمغہ حسن ِ کارکردگی سے بھی نوازا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…