لاہور( این این آئی)گزشتہ سال جون سے نو ماہ کے دوران اب تک12ویں بار پٹرولیم مصنوعات مہنگی کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق 15جون2021 سے اب تک پٹرولیم مصنوعات 51 روپے 30 پیسے تک مہنگی کی گئی ہیں۔ اسی عرصے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 43 روپے 39 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لٹر 46 روپے 56 پیسے ،لائٹ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 46 روپے 32 پیسے جبکہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت سب سے زیادہ 51 روپے 30 پیسے بڑھائی گئی۔