جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

ایف آئی اے نے تشدد کیا ،میری دو پسلیاں توڑ دیں، محسن جمیل بیگ

datetime 16  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملک کے نامور سینئر تجزیہ کار محسن جمیل بیگ کوتفتیش کیلئے 3 روزہ ریمانڈ دیتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا،عدالت پیشی سے قبل محسن جمیل بیگ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی پروگرام میں انہوں نے وفاقی وزیر مراد سعید کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، ریحام خان کی کتاب چھپی ہے

جو انٹر نیٹ پر موجود ہے، اس کا حوالہ دیا تھا، اس کتاب کے خلاف وفاقی وزیر مراد سعید نے کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کی ،ایف آئی اے نے عمران خان کے کہنے پر مجھ پر تشدد کیا ،ایف آئی اے کے افسروں نے مجھ پر تشدد کیا،میں پولیس کی حراست میں تھا ایف آئی اے کی نہیں، اتنا تشدد کیا میرا چہرے پر تشدد کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تشدد سے میری دو پسلیاں توڑ دی گئی ہیں ۔ آنکھوں ، ناک، کنپٹی اور بائیں گال پر تشدد کے نشان موجود ہیں ،محسن بیگ نے بتایا کہ گھر میں سوئے ہوئے تھے سادہ کپڑوں میں ملبوس لوگ بیڈ روم میں گھس گئے، میں سمجھا کوئی ڈاکو گھس آئے ہیں پولیس کو خود کال کر کے بلایا، حالات ٹھیک نہیں ہیں پستول ساتھ رکھ کر سوتا ہوں، میرے پستول کا لائسنس موجود ہے،گھر سے واپس بھاگے تو ایک کو میں نے دبوچ لیا،دوسرے بھاگنے والے کو ڈرانے کیلئے ہوائی فائر کیا،تھانے منتقل کیا گیا تو وہاں مجھ پر تشدد کیا گیا، میری دائیں آنکھ سے کچھ نظر نہیں آ رہا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے سینئر صحافی محسن بیگ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…