جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

برطانوی عدالت نے بانی متحدہ کو باعزت بری کردیا

datetime 16  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )برطانوی عدالت نے بانی متحدہ کو دہشتگردی پر اکسانے کے دونوں الزامات سے بری کردیا۔تفصیلات کے مطابق بانی متحدہ پر مقدمے سے متعلق برطانوی عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا، جہاں بانی متحدہ پر دہشت گردی پر اکسانے کا جرم ثابت نہ ہوسکا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مطابق لندن کی کنگسٹن کراؤن کورٹ کی 12 رکنی جیوری نے 9 گھنٹے کے غوروخوص کیا،

بانی ایم کیو ایم کو اکثریتی فیصلے میں دونوں الزامات میں بے قصور قرار دیا گیا۔جیوری متفقہ فیصلے پر نہ پہنچ سکی تو عدالت نے اکثریتی فیصلے کے احکامات جاری کیے۔ بانی متحدہ کو دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے دو الزامات کا سامنا تھا، دونوں الزامات 22 اگست 2016 کو کی جانے والی دو تقاریر سے متعلق تھے۔بانی متحدہ نے تقریر میں کارکنوں کو جیو اور دو دیگر نجی چینلز پر حملہ کرنے کا کہا تھا، تقریر کے بعد کارکنوں نے ایک نجی چینل کے دفتر پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔کراؤن پراسیکیوشن سروس نے بانی متحدہ کے خلاف ٹیررازم ایکٹ 2006 کی سیکشن 1 (2) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔بانی متحدہ عدالت میں جیوری کے سامنے گواہی کیلئے پیش نہیں ہوئے تھے، جج نے جیوری پر واضح کردیا تھا کہ گواہی نہ دینے کا مطلب جرم تسلیم کرنا نہیں، فیصلہ شہادتوں پر کیا جائے۔جمعہ کی سہ پہر دونوں وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر جج نے جیوری کو فیصلہ کرنے کے لیے وقت دے دیا تھا، عدالت میں ڈاکٹر نکولا خان اور میٹ پولیس کی کاؤنٹر ٹیررازم کمانڈ کی آفیسر انڈرووڈ بطور گواہ پیش ہوئیں۔عدالت میں استغاثہ نے کہا کہ بانی متحدہ نے تقاریر سے کارکنوں کو دہشت گردی پر اکسایا، جس سے ایک شخص کی جان گئی اور املاک کو نقصان پہنچا۔استغاثہ کے وکیل نے جیوری کو کہا تھا کہ الزامات کا برطانوی قانون کے مطابق جائزہ لیں۔ وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ وہ دہشت گرد نہیں، اپنی تقاریر سے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور رینجرز کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔انہوں نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ بانی متحدہ لبرل اور پرگریسیو پالیٹیکس پر یقین رکھتے اور داعش اور طالبان کے خلاف تھے۔سماعت کے دوران بانی متحدہ کی طرف سے جیو اور جنگ پر دھاوا بولنے کا ذکر بار بار آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…