منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

محسن بیگ نے گرفتاری کے وقت پولیس اور ایف آئی اے پر فائر کھول دیئے

datetime 16  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )ایف آئی اے اور پولیس نے معروف صحافی محسن بیگ کو گرفتار کرلیا ہے۔محسن بیگ نے کچھ روز قبل ایک نجی چینل کے پروگرام میں وفاقی وزیر مراد سعید سے متعلق نازیبا زبان کا استعمال کیا تھا۔صحافی فہیم اختر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ جی فار غریدہ پروگرام کے 5 کرداروں میں سے ایک محسن بیگ کو پولیس اور ایف آئی اے نے

گرفتار کرلیامحسن بیگ نے غریدہ فاروقی کے پروگرام میں مرادسعید سے متعلق نازیبا زبان کا استعمال کیا تھا اور مراد سعید کو کاکردگی پر ایوارڈ ملنے پر ریحام خان کی کتاب کا حوالہ دیکر سوال اٹھائے تھے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری دوران ایف آئی اے کی ٹیم کے ساتھ مزاحمت ہوئی اور ملزم نے فائرنگ کی، جس سے ایف ائی کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا، ملزم کو تھانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے سینئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھ پتلی ڈکٹیٹر بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں سینیٹر پلوشہ خان نے کہاکہ صحافی محسن بیگ کی گرفتاری عمران خان کی گھبراہٹ ظاہر کرتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کٹھ پتلی ڈکٹیٹر بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو صحافی محسن بیگ کے خلاف کوئی شکایت تھی تو ان کے خلاف مقدمہ درج کرواتے ۔قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سینئر صحافی اور تجزیہ نگار محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے درس دینے والے حکمران تنقید اور فیصلوں سے اختلاف رائے بھی برداشت نہیں کر سکتے۔ اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ سینئر صحافی اور تجزیہ نگار محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، ریاست مدینہ کے درس دینے والے حکمران تنقید اور فیصلوں سے اختلاف رائے بھی برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوںنے کہا کہ کیا ریاست مدینہ میں اس طرح کے فیصلوں کی کوئی مثال ملتی ہے؟ حکومت نے محسن بیگ کو گرفتار کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ کوئی انکے فیصلوں سے اختلاف کرے گا تو جیل جائے گا۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ خان صاحب کسی کو جیل بھیج کر اپنے عوام دشمن فیصلے عوام پر مسلط نہیں کر سکتے، پوری عوام اس وقت وفاقی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے خان صاحب کس کس کی آواز کو دبائیں گے؟ ۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومت اس طرح کے فیصلوں سے گریز کرے اور محسن بیگ کو فوری رہا کیا جائے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…