ممبئی، نئی دہلی (این این آئی)انڈیا کے نامور موسیقار اور گلوکار، بپی لہری 69 برس کی عمر میں اتقال کر گئے ہیں۔انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق ان کا انتقال ممبئی کے کریٹی کیئر ہسپتال میں بدھ کو ہوا ہے۔ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دیپک نامجوشی نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا ہے کہ ‘لہری ایک ماہ سے ہسپتال میں تھے اور انہیں پیر کو ڈسچارج
کیا گیا تھا۔ تاہم منگل کو ان کی طبعیت ناساز ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ان کے اہلِ خانہ نے ڈاکٹر کو گھر پر بلایا تھا۔ انہیں اس کے بعد ہسپتال لایا گیا۔ بپی لہری کو کئی امراض لاحق تھے۔بپی لہری کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے انڈیا میں ڈسکو میوزک متعارف کروائی اور انہیں بالی وْڈ کا راک سٹار بھی کہا جاتا تھا۔انہوں نے 1970 اور 1980 کی دہائی میں ‘چلتے چلتے’ اور ‘ڈسکو ڈانسر’ سمیت کئی مشہور گانے گائے۔ان کا گایا ہوا آخری گانا بالی وڈ کی 2020 کی فلم ‘باغی’ کے لیے تھا۔سکرین پر وہ آخری بار سلمان خان کے شو بگ باس 15 میں نظر آئے تھے۔گذشتہ برس اپریل میں بپی لہری کو ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں کورونا وائرس کے باعث داخل کیا گیا تھا۔ تاہم وہ کچھ دنوں میں ہی صحت یاب ہوگئے تھے۔دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے موسیقار و گلوکار بپی لہری کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نریندر مودی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ بپی لہری کی موسیقی ہمہ جہت
تھی۔انہوں نے بپی لہری کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی اور ساتھ کہا کہ بپی لہری کی موسیقی خوبصورتی سے متنوع جذبات کا اظہار کرتی تھی ۔علاوہ ازیں بھارت کے موجودہ اور سابق کرکٹر نے موسیقار و گلوکار بپی لہری کے انتقال پر افسوس کا اظہارِ کیا ہے۔بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام
میں کہا ہے کہ بپی لہری بھارت کی میوزک انڈسٹری کے آئیکون تھے، انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بپی لہری کی موت کا سن کر بہت دکھ ہوا، ان کے گانے ہمیشہ ہمارے ڈریسنگ روم چلتے تھے۔ہربھجن سنگھ نے موسیقار و گلوکار بپی لہری کے انتقال پر ان کے اہل خانہ اور دوستوں
سے تعزیت کی۔بھارت کے سابق جارحانہ مزاج بیٹر یووراج سنگھ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ لیجنڈ موسیقار بپی لہری کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے، ان کی موسیقی کو ہر عمر کے لوگ پسند کرتے ہیں۔