جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

مونس الٰہی کی وزیراعظم کو ساتھ نبھانے کی یقین دہانی پر سیاست دانوں میں ہلچل مچل گئی

datetime 16  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الہٰی کے وزیراعظم عمران خان کو ساتھ نبھانے کی یقین دہانی کے بیان پر سیاست دانوں میں ہلچل مچ گئی۔مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ مونس الہٰی نے وزیراعظم کا دل رکھنے کے لیے کچھ فقرے کہہ دیے، سیاست دان اپنے دل اور حکمت عملی کی بات سب کے سامنے نہیں کرتے

۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کمیٹی بنا رہی ہے، جو تین چار روز میں تمام جماعتوں سے ملے گی۔ مونس الہٰی کے بیان پر پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مونس الہٰی کے الفاظ بہت قابلِ اعتراض ہیں، کامل علی آغا نے کہا تھا کہ ہماری آج تک مشاورتی میٹنگ نہیں ہوئی،جبکہ ق لیگ نے پیپلز پارٹی، مولانا فضل الرحمان اور ن لیگ کو اپنی جماعت میں عدم اعتمام کی تحریک پر مشاورت کا کہا تھا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز ایک تقریب میں وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے وزیراعظم کو ساتھ نبھانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔مونس الٰہی نے اپوزیشن رہنماؤں کی چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی سے ملاقات پر وزیراعظم کو اطمینان دلاتے ہوئے کہا تھا کہ جو سیاسی ماحول بنا ہوا ہے اس میں کوئی ایسی چیز نہیں، ایک تماشہ بنا ہوا ہے تاہم ہم سیاسی لوگ ہیں، کوئی گھر آئے تو اسے ویلکم کرتے ہیں۔ مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ تعلقات بناتے اور نبھاتے ہیں، ہمارا آپ سے تعلق نبھانے کے لیے بنا ہے، پی ٹی آئی والوں کو تگڑے طریقے سے کہہ دیں گھبرانا نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…