جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

خواجہ سرا جوڑے نے ویلنٹائن ڈے پر شادی کرلی

datetime 16  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ویلنٹائن ڈے پر ایک ٹرانس جینڈر ( خواجہ سرا) جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیرالہ میں ایک خواجہ سرا جوڑے سیاما ایس پربھا اور مانو کارتیکا نے ویلنٹائن ڈے پر شادی کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے نے

ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت کا اقرار کیا اور خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں روایتی ہندو رسومات کے مطابق شادی کی۔اطلاعات کے مطابق دلہن سیاما کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسے دن شادی کرنے پر بہت خوش ہیں کہ جس دن محبت کا جشن منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ویلنٹائن ڈے پر شادی کرنے کا ارادہ نہیں کیا تھا لیکن ہمارے والدین ستاروں پر بہت یقین رکھتے ہیں انہی کے مطابق شادی کرنے کا یہی دن منتخب کیا گیا۔ جوڑے کا کہنا ہے کہ ہم بہت خوش ہیں کہ ہمارے خاندان اور دوست ہمارے ساتھ ہیں، یہ ہمارے لیے سب سے قیمتی لمحہ ہے کیونکہ ہم نے اس دن کا بہت انتظار کیا۔رپورٹس کے مطابق دلہا مانو آئی ٹی فرم میں ملازمت کرتا ہے جبکہ دلہن سیاما کیرالہ کے سماجی انصاف کے محکمہ ٹرانس جینڈر سیل میں ملازم ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیاما اور مانو نے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا ارادہ کیا ہے تاکہ ٹرانس جینڈر افراد (حقوق کے تحفظ) ایکٹ، 2019 کے تحت اپنی شادی کو رجسٹر کروائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…