جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

کے پی میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ،الیکشن کمیشن کا فیصلہ آگیا

datetime 15  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ مؤخر کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مؤخرکرنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کردیا تھا

جسے منگل کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق سب فریقین کو سنا،الیکشن اعلان شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلیکے بلدیاتی انتخابات 31 مارچ کو ہوں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نیکے پی حکومت کی درخواست پر اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ مارچ میں پہاڑی علاقوں میں سردی اور برفباری کے سبب انتخابات ہونا ممکن نہیں لگتا، لہٰذا پہاڑی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ رمضان کے بعد کرانے کا شیڈول دے۔اس فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کو نئے شیڈول پر انتخابات روکنے سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت کی استدعا مسترد کرتے ہوئیکے پی بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مؤخرکرنے کی اپیل نمٹادی تھی اورکہا تھا کہ انتخابی شیڈول کا اجراء اور انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…