جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

ذیابیطس اور موٹاپے کا ایک ساتھ علاج کرنے کیلئے پروٹین تیار

datetime 15  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسا پروٹین تیار کرلیا ہے جو بیک وقت ذیابیطس اور موٹاپے کا علاج بن سکتا ہے۔ چوہوں پر اس کی کامیاب ابتدائی آزمائشیں بھی مکمل ہوچکی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن میں ڈاکٹر راجن سہا اور ان کے ساتھیوں نے سویل ون کہلانے والے ایک پروٹین پر تحقیق کے دوران معلوم کیا کہ

یہ ٹائپ 2 ذیابیطس، ہائی کولیسٹرول، جگر میں چربی جمع ہونے اور موٹاپے سمیت کئی ایسی کیفیات سے چھٹکارا پانے میں مدد کرتا ہے جنہیں مجموعی طور پر میٹابولک سنڈروم کہا جاتا ہے۔سائنسدانوں نے سویل پروٹین میں کچھ تبدیلیاں کرکے ایک نیا پروٹین ایس این 401 تیار کیا جو میٹابولک سنڈروم، بالخصوص ذیابیطس اور موٹاپے کے خاتمے میں سویل ون سے بہتر ہے۔چوہوں پر تجربات میں ایس این 401نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ذیابیطس اور موٹاپے میں مبتلا کردہ چوہوں کے لبلبے سے انسولین کا اخراج بہتر بنانے اور جسمانی چربی کم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مجموعی صحت بھی خاصی بہتر بنائی۔ڈاکٹر راجن نے ایس این 401 اور اس نوعیت کے دوسرے مصنوعی پروٹینز کو بطور دوا متعارف کروانے کیلیے واشنگٹن یونیورسٹی کے تعاون سے ایک اسٹارٹ اپ کمپنی بھی قائم کر لی ۔واضح رہے کہ دنیا میں موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا افراد کی تعداد بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور خدشہ ہے کہ اگر اس صورتحال کا جلد از جلد مثر تدارک نہ کیا گیا تو مستقبل میں یہ دنیا کی سب سے ہلاکت خیز بیماریاں بن جائیں گی؛ جبکہ ان سے مرنے والوں کی سالانہ تعداد بھی غیر معمولی طور پر بڑھ سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…