جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

“سارا جسم زخموں سے چور ہے، کندھا اتر گیا ہے، پسلی ٹوٹ گئی، آئی بی اہلکاروں کے تشدد سے زخمی اقرارالحسن کا ویڈیوپیغام سامنے آگیا

datetime 15  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اقرار الحسن نے ہسپتال سے اپنے چاہنے والوں کیلئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اقرارالحسن نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ’’ڈاکٹر ابھی تجویز دے رہے ہیں کہ میں ہسپتال میں ہی رکوں لیکن میرا خیال ہے کہ گھر جانا چاہیے ، میرا ایک کندھا اپنی جگہ سے ہلا ہواہے جبکہ ایک پسلی بھی ٹوٹی ہوئی ہے جس کی رپورٹ ابھی آئی ہے ،دل پر کرنٹ

لگانے کے باعث دل کی ای سی جی کی رپورٹ بھی نارمل نہیں ہے ۔‘‘تشدد کے باعث زخمی ہونے والے اقرار الحسن کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کے سر میں کئی ٹانکے لگائے گئے۔ وزیراعظم آفس کی ہدایت پر ڈائریکٹر آئی بی رضوان شاہ سمیت پانچ آئی بی افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔ معطل اہلکاروں میں سٹینو ٹائپسٹ محبوب علی، انعام علی، سب انسپکٹر رجب علی اور ہیڈ کانسٹیبل محمد خاور شامل ہیں۔دوسری جانب سیاسی رہنمائوں کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی تشدد کی مذمت کی ہے اور سر عام ٹیم پر حملہ کرنے والوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ اس وفاقی ادارے کے 5 افسران کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔آئی بی کے دفتری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس کے ڈائریکٹر سید محی الدین رضوان سمیت 5اہلکاروں کو سرعام ٹیم کے ساتھ بدسلوکی اور صورتحال کو خراب کرنے” پر معطل کر دیا گیا ہے۔معروف ٹی وی اینکر اور رمضان ٹرانسمیشن کے میزبان وسیم بادامی نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر اس تشدد کیخلاف ٹوئٹ کیا ہے۔ اداکارہ مشی خان نے بھی اس تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے اور اقرار الحسن کے لئے دعائیں بھیجی ہیں۔ایک ٹوئٹر صارف نے اس تشددپر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اتھاریٹیز کو ان کیخلاف آواز اٹھانی چاہیئے۔ایک اور ٹوئٹر صارف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا :”ایک پاکستانی ہونے کے ناطے میں اس شخص کیلئے سب کی حمایت چاہتا ہوں۔”

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…