پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں، پروین رِند ننگے پاؤں عدالت پہنچ گئیں

datetime 15  فروری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)پیپلزیونیورسٹی شہید بینظیر آباد میں مبینہ طورپر ہراسانی اور تشدد کا شکار نرسنگ ہاؤس افسر پروین رندننگے پاؤں عدالت پہنچ گئیں۔سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے سلسلے میں پیپلزمیڈیکل یونیورسٹی شہید بینظیر آباد کی طالبہ پروین رند عدالت پہنچیں

جہاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملزم غلام مصطفی راجپوت ابھی تک گرفتار نہیں ہوا، اسے سپورٹ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی بیٹیوں کو مار کر خودکشی کا رنگ دیا جاتا ہے، ہاسٹل میں بچیاں خودکشیاں نہیں کرتیں انہیں پنکھے پرلٹکایا جاتا ہے۔پروین رند نے کہا کہ ان کے کمرے میں تین خواتین داخل ہوئیں، تشدد کیا، گھسیٹا گیا، پوری یونیورسٹی کے سامنے مارا گیا، انتظامیہ کو شکایات کی گئی لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے اور دھمکیاں مل رہی ہیں، میری ہاؤس جاب کسی اور شہر میں منتقل کی جائے، ہاؤس جاب کو ایک ماہ ہوا ہے تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…