منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کو کس سے خطرہ لاحق ، فردوس عاشق اعوان نے اپنے مستقبل کے حوالے سے بھی بڑا اعلان کر دیا

datetime 15  فروری‬‮  2022 |

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) سابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بہت سارے راز ہیں جو میرے سینے میں دفن ہیں،بد قسمتی سے معاشی عدم استحکام کے ساتھ سیاسی عدم استحکام بھی نظر آرہا ہے ،پی ٹی آئی کو باہر سے کوئی خطرہ نہیں بلکہ پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی سے خطرہ ہے ،وزیراعظم کے ارد گرد ٹولے ناتجربہ کار اور مفاد پرست ہے، مرکز اور پنجاب میں

سازشیں کرنے والا گینگ ایک ہی تھا، لوگ اپروچ کرتے ہیں ،دکان میں سودا پڑا ہو تو خریدار آتا ہی ہے،ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹ میچ ختم ہونے کے بعد دئیے جاتے ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش کی کہ بد ترین صورتحال میں بہترین پرفارمنس دوں ،شاید لیڈر شپ کو مجھ سے بہتر کی تلاش تھی۔ بہت سارے راز ہیں جو اس وقت میرے سینے میں دفن ہیں ۔ خان کے اردگرد جو لوگ ہیں وہ کہیں نہ کہیں نا تجربہ کاری کی وجہ سے ذاتی مفاد کی وجہ سے پارٹی کے مفادات کو ذاتی خواہشات کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں۔وفاق اور پنجاب کا ایک ہی گینگ اور گروہ تھا او رمائنڈ سیٹ تھا جو وفاق میں سازشوںمیں مصروف تھے وہ پنجاب میں تھے۔ انہوں ے کہا کہ زیادہ بولنا نہیں بلکہ سچ بولنا ، حقائق سامنے لانا مشکلات کاباعث بنے، پی ٹی آئی کی بہت ساری قیادت جونامور عہدوں پر ہیں وہ میری تحریک انصاف میںشمولیت کے مخالف تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جتنے ترجمان ہیں اتنی ہی کنفیوژن بڑھی ہے ،جو چور ہیں وہ صاف بن کر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نا دان مشیر خان صاحب کو اس نہج پر لے آئے ہیں، سرٹیفکیٹ او ر ٹرافیاں میچ ختم ہونے کے بعد دی جاتی ہیں ،یہ ضروری کام نہیںتھا اس سے حکومت کا اپنا گورننس سٹرکچر کمزور ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سر گرمیوں کے حوالے سے کہا کہ انہیںچند ماہ بعد اپنی اہمیت میڈیا کی سکرین کے ذریعے اجاگر کرنے کے لئے آنیاں جانیاں دکھانی پڑتی ہیں، پی ٹی آئی کو باہر سے کوئی خطرہ نہیں ہے ، پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی سے خطرہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی دھوم دھام سے بتائی ہے ، میں سچ بولتی تھی ،جو خان صاحب کو کہتی تھی وہ مجھے میڈیا میں آ کر کہنا چاہیے تھا۔ انہوں نے اپنی مستقبل کی سیاست کے حوالے سے کہا کہ میں جس پلیٹ فارم پر ہوں اسی سے سیاست کرنی ہے اورمیرے پلیٹ فار م کا نام عوام ہے،لوگ اپروچ کرتے ہیں ، جب دکان پر سودا پڑا ہو تو خریدار آتا ہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…