ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان دین فروشی کے بعد کشمیر بھی فروخت کر چکے ہیں مارچ عمران خان کی رخصتی کا ماہ ثابت ہو گا،مفتی کفایت اللہ

datetime 14  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہٹیاں بالا(این این آئی) عمران خان دین فروشی کے بعد کشمیر بھی فروخت کر چکے ہیںمارچ عمران خان کی رخصتی کا ماہ ثابت ہو گا پی ڈی ایم سمیت تمام جماعتیں اگلے ماہ اللہ کے فضل وکرم سے عوام کی عمران خان سے جان چھڑانے میں کامیاب ہو جائیں گی۔ان خیالات کااظہار سابق ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ، جمعیت علمائے اسلام اور پی ڈی ایم کے بزرگ رہنما مفتی مولانا کفایت اللہ

نے جمعیت علمائے اسلام مظفرآباد ڈویژن کے امیر مولانا پروفیسر الطاف صدیقی ،مولانا مختار احمد کیانی ،شبیر شیخ،حاجی عبدالرزاق،احتشام اعوان،نفیس خان ،اسرار خان سمیت دیگر کارکنان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے نو منتخب عہدیداران صدر اعجاز احمد میر ،سیکرٹری جنرل مبارک حسین اعوان ،سینئر نائب صدر شاہد عزیز کیانی ،نائب صدور محمد زاہد اعوان ، قاضی عزیز احمد ،سیکرٹری مالیات انصار نقوی ،سیکرٹری اطلاعات سید خالد ہمدانی ،جائنٹ سیکرٹری مہوش اقبال مغل،ممبران مجلس عاملہ سید عمر کاظمی اور ارشد رشید اعوان کو مبارکباد دینے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مفتی مولانا کفایت اللہ نے کہا کہ پاکستان میں منتخب نہیں سلیکٹڈحکومت قائم ہے جسکو عوام کا اعتماد حاصل نہیں ہے جس کا ثبوت کے پی کے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں عوام کی جانب سے پی ٹی آئی کو مسترد کر کے جمعیت علمائے اسلام پر اعتماد کا اظہار کرنا ہے‘ پی ٹی آئی کی وفاق اور دیگر صوبوں میں عوامی نہیں بلکہ سلیکٹڈ حکومتیں قائم ہیں جنہوں نے پاکستانی عوام کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے پی ڈی ایم نے اس سلیکٹڈ حکومت کے خلاف دھرنا اور عدم اعتماد کا اعلان کر رکھا ہے حکومت کے خلاف مارچ اور عدم اعتماد کی تحریک اب موخر نہیں ہو گی ہماری کوشش ہے کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی بھی پی ڈی ایم کا ساتھ دیں تانکہ جلد از جلد اس عوام دشمن حکومت سے عوام کی جان چھڑائی جائے

عمران خان عوام کو بہت بڑی مہنگائی کی صورت میں ملے ہیں معاشی حالت اس دور میں بہت کمزور ہو چکی ہے عوام کے پاس روزمرہ معمولات کے لیے پیسے نہیں ہیںموجودہ حکومت اتنی نااہل ہے کہ وہ ایک ملک سے قرضہ لیکر دوسرے ملک کو قرضہ واپس کرتی ہے جس سے دن بدن پاکستانی کی معاشی صورتحال خراب ہوتی جا رہی

ہے اس ساری صورتحال کے باعث انوسٹر ملک سے بھاگ رہے ہیں کوئی انوسٹر بھی پاکستان میں انوسٹ کرنے کو تیار نہیں ہے عمران خان نے ایران ،انڈیا اور امریکہ میں جو بیانات دیے ان سے پاکستانی مفادات کو نقصان پہنچا ان ہی باتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ دنیا نے عمران خان کووعدہ معاف گواہ کے طور پررکھا ہوا ہے کہ یہ ان کا آدمی

ہے اور یہ وعدہ معاف گواہ کے طور پر گواہی دے گاعمران خان کی موجودگی میں ہمارے وطن عزیز کی سا لمیت کو سخت خطرات لاحق ہیںکشمیر کے حوالہ سے عمران خان کا کشمیر کا سفیر ہونے کا دعوی غلط ہے وہ کشمیر کے حوالہ سے نالائق ثابت ہوئے اقوام متحدہ میں56منٹ تقریر کی اور مودی نے سترہ منٹ تقریر کی لگتا ایسا ہے

کہ مودی کو سترہ منٹ کی تقریر کے بدلے میں کشمیر دیا گیا اور عمران خان کو56منٹ اقوام متحدہ میں تقریر کرنے کا موقعہ دیا گیا،مفتی کفایت اللہ نے مزید کہا کہ کشمیر میں جب سخت ترین کرفیو تھا اور بھارت وہاں ظلم کررہا تھا تب عمران خان بھارتی سیاستدان سدھو کے ساتھ کرتار پورہ بارڈرکھولنے کی تیاریاںکر رہے تھے ایسا

محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان کسی مخصوص ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ان کا وقت اب بہت کم رہ گیا ہے عمران خان نے کشمیر کو ہمارے ہاتھوں سے نکال دیا ہے مودی کے الیکشن میں کامیابی کے لیے دعا کرنے والے عمران خان کسی بھی صورت میں کشمیری عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ہیںعمران خان کی نا اہلی کی وجہ سے بھارت

نے پانچ اگست2019ء کو کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم کرتے ہوئے جموں و کشمیر کو انڈیا میں باقائدہ ضم کردیا اور ہماری حکمت عملی دیکھو آزاد کشمیر کا سارا بجٹ اسلام آباد سے آتا ہے آزاد کشمیر حکومت کو اپنے وسائل چلانے کے لیے با اختیار نہیں کیا گیا لیکن پاکستانی حکمران اب یہ جرت نہیں کر سکتے کہ وہ آزاد کشمیر کو

پانچواں صوبہ بنائیںہم ان سب باتوں کو عوام میں لا رہے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ2023ء کے الیکشن میںہماری اور ہمارے ہم خیال لوگوں کی حکومت بن جائے پھر ہمارا پہلا قدم یہ ہو گا کہ ہم کشمیر کی پرانی پوزیشن بحال کروائیںاور اس کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انکا پیدائشی حق

خودارادیت مل پائے تحریک آزادی کشمیر کا انتہائی نازک دور چل رہا ہے سیاسی جماعتیں تو اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن اس نازک دور میں صحافیوں پر زیادہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنا بھر پور کردار ادا کریں تانکہ مسئلہ کشمیر کو مزید نقصان نہ ہو مجھے امید ہے کہ صحافی برادری اپنا فرض نبھاتی رہے

گی۔ جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر مظفرآباد ڈویژن کے امیر مولانا پروفیسر الطاف صدیقی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفتی کفایت اللہ پاکستانی سیاست کی جانی پہچانی شخصیت اور سیاست میں ان کا نمایاں کردار رہا مختلف حوالہ جات سے مفتی کفایت اللہ کی بہترین خدمات ہیں جن پر ہم انھیں خراج تحسین

پیش کرتے ہیںکیونکہ انھوں نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کی اور حق اور سچ پر قائم رہے کبھی بھی باطل قوت کے آگے نہ جھکے اور نہ ہی بکے ہیں جے یو آئی پاکستان کی معروف عوامی جماعت ہے جس کا اسلامی نظام کے نفاز کی کوششوں کے لیے کردار ہر جگہ تسلیم کیا جاتا ہے آزاد کشمیرمیں بلدیاتی الیکشن سے قبل الیکشن

کوصاف شفاف بنانے کے لیے ضروری ہے کہ سابقہ دور حکومت میںکرپشن کرنے والوں کا احتساب اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اس کے بعد بلدیاتی الیکشن کروائے جائے سکیم خوروں کے خلاف اب تک کارروائی نہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت آزاد کشمیر احتساب میں جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے اس سے

قبل ہٹیاں بالا کی مشہور دینی درس گاہ جامع تعلیم القرآن للبنین والبنات جامع مسجد المصطفی میں دستار فضیلت و تکمیل صحیح بخاری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں5 فاضلات کی چادر پوشی اور امسال کے 11حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی سابق ممبر صوبائی اسمبلی مفتی کفایت اللہ تھے صدارت پروفیسر

مولانا الطاف حسین صدیقی نے کی بخاری شریف کی آخری حدیث فاضل دارالعلوم دیوبند ہندوستان مولانا ندیم قاسمی نے پڑھائی اس پرنور تقریب میں والدین سمیت جہلم ویلی کی مذہبی ،سیاسی، سماجی،صحافتی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی تقریب سے مولانا ندیم احمد قاسمی،مولانا الطاف صدیقی،مولانا جمیل احمد جامی، مولانا قاری عبدالماجد، مولانا اختر منیر عابد، مولانا مختار احمد کیانی،مولانا فرید احمد، مولانا پروفیسررضاء

الرحمن صدیقی، مولانا فقیر اللہ، مولانا مفتی مسرور، مولانا گل احمد الاظہری، قاری عبدالغفورفاروقی، مولانا مفتی قاسم، قاری عبدالرحیم مغل، حافظ عبدالشکور حسان ،مولانا یوسف تنولی، مولانا عمران تنولی، مولانا سید عمران ہمدانی نے خطاب اور شرکت کی سابق ممبر صوبائی اسمبلی مفتی کفایت اللہ نے جمعیت علمائے اسلام کے نوجوان رکن احتشام اعوان کے گھر جاکر انکی تائی محترمہ کے ایصال ثواب اور جہلم ویلی کے صحافیوں کو حق وسچ کی آواز بلند کرنے میں کامیابی کے لیے بھی خصوصی دعا کی-

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…