منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بیٹے کی بارات میں خوشی مناتے ہوئے ماں چل بسی

datetime 14  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر الوار میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شادی والے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیرج نامی نوجوان کی بارات گھر

سے دلہن لینے نکل رہی تھی اور ہر طرف خوشی کا سماں تھا، ڈھول کی تھاپ پر دُلہا کی ماں سمیت سب ہی بھنگڑے ڈال رہے تھے کہ ناچتی گاتی ماں اچانک چکر کھا کر گرپڑی۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 55 سالہ خاتون ہلکا پھلکا ڈانس کرتے ہوئے اچانک ہی گر پڑتی ہیں جس کے بعد بارات میں شامل لوگ فوری انہیں سنبھالنے کی کوشش کرتے ہیں۔خاتون کے گرنے پر انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کا انتقال دل کے دورے کے باعث ہوا۔خاتون کے اہلخانہ نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کی بارات لے جانے کی خوشی میں بمشکل چند سیکنڈز ہی ڈانس کیا ہوگا۔اہلخانہ کا کہنا تھاکہ خاتون دل کے عارضے میں مبتلا تھیں اور دوائیاں لے رہی تھیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…