پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم کی جانب سے وزرا کو اسناد فارغ ہونے کی دلیل ہے، مطلب کھیل ختم ہو چکا ،مولانا فضل الرحمان

datetime 13  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیونڈ ( آن لائن)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے وزرا کو اسناد فارغ ہونے کی دلیل ہے،جس کا مطلب کھیل ختم ہو چکا ہے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے رائیونڈ روڈ پر واقعہ

مدرسہ جامعہ مدینیہ جدید میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کچھ پتہ نہیں چلتا کہ کیا کر رہی ہے کل انہوں نے وزیروں کو اسناد دیں اور اسناد تب دی جاتی ہیں جب لگتا ہے کہ کھیل ختم ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں دنیا نے ہماری معاشی ترقی کو تسلیم کر لیا ہے تو پھر وزیر خزانہ کو کیوں محروم رکھا گیا ہے، اگر معاشی ترقی ہو رہی ہے تو پھر وزیر خزانہ کو سرٹیفکیٹ کیوں نہیں دیا گیا،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کہتے ہیں او آئی سی بہت اہم تھی بہت اچھی تھی تو پھر وزیر خارجہ کو کیوں محروم رکھا گیا ،کہتے ہیں ہمارا دفاع بہت مضبوط ہے تو پھر پرویز خٹک کو کیوں نہیں سرٹیفکیٹ دیا گیا،انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں ہماری خارجہ پالیسی کامیاب ہے لیکن امریکی صدر فون نہیں اٹھاتا اور چین گئے لیکن چینی قیادت نے ملاقات نہیں کی بلکہ ویڈیو لنک پر بات  ہوئی،اگر ویڈیو لنک پر ہی ملاقات کرنی تھی تو پھر ادھر سے ہی کر لیتے، اتنے خرچے کیوں کیے،انہوں نے کہا کہ مہنگائی عروج پر ہے ،پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بم کیوں گریا جارہا ہے عوام تو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے،ہم نے اپنے آنے والے کھیل کا عندیہ دے دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…