اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے حوالے سے سخت حکمت عملی اختیار کرنے کا
فیصلہ کرلیا اس ضمن میں قومی اسمبلی کااجلاس طلب کر نے کیلئے سمری بھجواد ی گئی جس میں میں اہم قوانین پیش کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 18 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس دن 11 بجے ہو گا، اور اس اجلاس میں پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے حوالے سے حکومت نے سخت حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور شہباز شریف کے خلاف کیس کی کارروائی براہ راست دکھانے کے حوالے سے بھی قرارداد لائے جانے کا امکان ہے اس حوالے سے مشیر قانون بیرسٹر بابر اعوان نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لئے سمری بھجوادی گئی ہے، اجلاس میں اہم قوانین پیش کئے جائیں گے، حکومت اور اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی۔