ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

تیسری شادی کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کیا نصیحت کی؟عامر لیاقت نے خود ہی بتا دیا

datetime 13  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کا ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھیں دانیہ سے شادی پر وزیراعظم سے ہوئی گفتگو پر بات کرتے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔دوران انٹرویو عامر لیاقت نے بتایا کہ عمران خان مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں، میری غلطیوں کو بھی انھوں نے نظر انداز کیا ہے اور عمران خان نے میری ایسی غلطیاں بھی نظر انداز کی جو

نہیں کرنا چاہیے تھیں لیکن انھوں نے کیں، یہ ان کی مجھ سے محبت ہی ہے۔رہنما پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے تیسری شادی پر مجھ سے پوچھا کہ شادی ہوگئی؟ میں نے کہا جی تو انھوں نے سوال کیا کہ کون سی والی ہے ؟میں نے جواب دیا ’ تیسری ‘ جس کے بعد وزیراعظم نے مجھ سے کہا کہ’ بس یہیں تک رکھنا۔دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں عامر لیاقت سے بچپن میں ہی محبت ہوگئی تھی۔عامر لیاقت حال ہی میں اپنی نئی اور تیسری بیوی کے ہمراہ یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جہاں ان کی نئی بیوی دانیہ اور خود انہوں نے کئی حیران کن انکشاف کیے۔پوڈ کاسٹ میں نادر علی نے دانیہ شاہ سےسوال پوچھا آپ کو پہلی بار عامر لیاقت سے پیار کب ہوا؟ دانیہ نے کہاکہ مجھے عامر لیاقت سے بچپن میں پیار ہوا تھا۔ دانیہ کے اس جواب پر نادر علی نے حیرانگی سے پوچھا بچپن میں؟اس موقع پر عامر لیاقت نے نادر علی سے کہا آپ یہ پوری کہانی سنیں کیونکہ یہ سننے والی بات ہے۔ دانیہ شاہ نے کہا کہ وہ عامر لیاقت کو

بچپن میں ٹی وی پر دیکھا کرتی تھیں۔دانیہ نے مزید کہا جب میں روتی تھی تو میرے امی ابو ٹی وی میں عامر لیاقت کو لگاکر دکھادیا کرتے تھے۔ نادر علی نے کہا اچھا یہ کب کی بات ہے جب آپ فیڈر پیتی تھیں؟ جس پر عامر لیاقت نے مزاحیہ انداز میں کہا ہاں ہاں۔اسی پوڈ کاسٹ کا ایک اور مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں نادر علی عامر لیاقت سے پوچھتے ہیں کہ آپ کی

سابقہ بیگمات کا خرچہ کون چلاتا ہے؟عامر لیاقت اس سوال کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے اپنی پہلی اہلیہ بشری اقبال کے خرچے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ جس گھر میں میری سابقہ اہلیہ اور بچے رہتے ہیں اس گھر کی قیمت 8 کروڑ ہے اور وہ گھر میں نے انہیں لیکر دیا۔اس کے علاوہ میں نے اپنا پہلا گھر ان کے نام کردیا جس کی قیمت دو کروڑ روپے ہے اور اس گھر کا کرایہ وہ لیتی ہیں۔

دبئی میں، میں نے انہیں بی ایم ڈبلیو بھی لیکر دی ہے جسے بیچ کر پیسے انہوں نے اپنے پاس رکھے ہیں۔عامر لیاقت نے اپنی دوسری اہلیہ طوبی انور کے بارے میں بتایا کہ طوبی نےمجھے موقع ہی نہیں دیا کہ میں گھر ان کے نام کردیتا وہ فورا چلی گئی تھیں۔ لیکن میں نے انہیں بلٹ پروف گاڑی دی تھی جس کی قیمت 65 لاکھ روپے ہے اور وہ گاڑی ان کے پاس ہے۔ 100 انچ کا ٹی وی بھی طوبی کے پاس ہے۔نادر علی نے عامر لیاقت سے سوال پوچھا کیا دانیہ آپ کی آخری بیوی ہیں؟ عامر لیاقت نے جواب دیا میرا خیال ہے اگر میں اپنی عمر کو سامنے رکھوں تو آخری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…