ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

لا حول ولا قوۃ الا باللہ اس طرح پڑھنے کے فوائد اور حیران کن معجزات جان کر آپ اسے پڑھنا اپنی عادت بنالیں گے

datetime 13  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )یہ ایک بہت بڑا وظیفہ ہے ۔میرے آقاﷺ نے کیا ارشاد فرمایا حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے فرمایا کہ جسے غم اور افکار گھیر لیں اسے چاہئے کہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ کثرت کے ساتھ پڑھے یہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ کا ورد انسان کو غموں سے آزادکرتا ہے صحیح بخاری و مسلمکی حدیث ہے یہ ایسا ورد ہے کہ جنتکے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے

لاحول ولا قوۃ الا باللہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے یہ میرے آقائے دوجہانﷺ کا فرمان ہے جو اس سے پیار کرے گا وہ جنت میں جائے گا اور ترمذی کی روایت میں مذکور ہے کہ یہ جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہےاور ایک روایت میں ہے لاحول ولا قوۃ الا باللہ کے ساتھ ہر بار ایک فرشتہ اترتا ہے جب بھی کوئی یہ پڑھتا ہے لاحول ولا قوۃ الا باللہ تو ہر مرتبہ ایک فرشتہ آسمان سے دنیا میں نزول کرتا ہے اور یہ فرشتہ کیوں اترتا ہے؟بیماروں کو شفا دینے کے لئے لاحول ولا قوۃ الا باللہ جب بھی آپ پڑھیں گے تو آپ کو صحت دینے کے لئے اللہ تعالیٰ آسمان سے ایک فرشتہ نازل کردیتا ہے یہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ یہ اس عظیم ورد کی فضیلت ہے لا حول ولا قوۃ الا باللہ یہ لکھنے کی ضرورت ہی نہیں یہ ہر کسی کے دلوں میں لکھا ہوا ہے اور سب کو زبانی یاد بھی ہےلیکن وہ شیطان مردود یہ پڑھنے نہیں دیتا کیونکہ وہ انسان کی روح میں انسان کی خون میں یوں دوڑ رہا ہے جس طرح خون دوڑتا ہے آپ اس کی اہمیت کو جانتے نہیں اورشیطان اس کے بارے میں غور کرنے ہی نہیں دیتا کیونکہ وہ جانتا ہے یہ ورد بہت زبردست ہے جو شیطان کو برباد کردیتا ہے ۔آپ ارادہ کرلیجئے کہ آپ اس وردکو لازمی پڑھیں گے اور فرمایا یہ وہ دعا ہے جس سے ستر بلاؤں سے عافیت ملتی ہےیہ وہ ورد ہے جو یہ ورد پڑھتا رہتا ہے وہ ستر بلاؤں سے عافیت حاصل کرتا ہے حضرت انس بن مالک ؓ کی روایت میں ہے

میرے آقا ﷺ نے فرمایا جو شخص بسم اللہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم دس بار پڑھےگا وہ گناہوں سے ایسا پاک اور صاف ہو گا جیسے کہ آج ہی ماں کے پیت سے پیدا ہوا ہے دنیا کی ستر بلاؤں سے محفوظ ہوجاتا ہے امام ترمذی نے لکھا ہے حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے میرے آقاﷺ نے ارشاد فرمایا لا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم کو زیادہ سے زیادہ پڑھو اس لئے کہ یہ جنت کا خزانہ ہے اور میرے آقا ﷺ نے فرمایا جو شخص لا حول

ولا قوۃ الا باللہ پڑھتا رہتا ہے اللہ اس پر محتاجی کا دروازہ بند کردیتا ہے وہ کسی کا محتاج نہیں رہتا یہ ورد پڑھتے رہیں جو کوئی لاحول ولا قوۃ الا باللہ کہے یہ ننانوے مرض کی دوا ہے ۔ یہ حضور ﷺ کا فرمان ہے ۔چلتے پھرتے لاحول ولا قوۃ الا باللہ پڑھنے کی عادت بنا لیجئے اور اس سے کم از کم مرض جو ہے وہ غم ہے جو شخص پریشان رہتا ہے اور ہر وقت غمگین رہتا ہے اسے چاہئے کہ وہ اس کا ورد کرے اور خوش رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…