پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

زندگی کو خطرہ ہے، جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ڈاکٹر پروین رند

datetime 13  فروری‬‮  2022 |

دادو (این این آئی) پیپلز میڈیکل کالج نواب شاہ کی طالبہ پروین رند کو ہراساں اور تشدد کرنے کے معاملے میں ملزمان کی گرفتاری میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔پروین رند

نے دادو پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک مقدمے میں نامزد ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے، ہمیں مسلسل ڈرایا دھمکایا جارہا ہے ، آج نوابشاہ میں بھی ہماری گاڑی کا پیچھا ہوتا رہا۔ڈاکٹر پروین رند نے کہا کہ کیس واپس لینے کے لیے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں،جان کو خطرہ ہے، یونیورسٹی میں ایک گروپ مافیا کے طور پر کام کر رہا ہے جو لڑکیوں کو جسمانی ہراساں کرتا ہے، لڑکیاں اپنی اور والدین کی بدنامی کے باعث نہیں بولتیں یا انہیں خودکشی کا رنگ دے کر پنکھوں میں لٹکایا جاتا ہے۔پروین رند نے بتایا کہ معاملے کو تیسرا دن ہے کسی نے بھی نوٹس نہیں لیا، وزیر صحت عذرہ پیچوھو نے بھی داد رسی نہیں کی، وائرل ہونے والے میسیجز کے اسکرین شاٹ دوسری لڑکی کے ہیں اس نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔پروین رند نے کہا کہ میں ہر حال میں اپنی تعلیم پوری کروں گی اور اس سسٹم اور مافیاں کے خلاف لڑوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…