منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

چین نے مراد سعید کو وزیراعظم کے حالیہ دورہ چین میں شامل کرنے سے انکار کر دیا، محسن بیگ کا انکشاف

datetime 12  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے ٹوئٹر پر اپنے پروگرام کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں تجزیہ کار محسن بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ چین نے مراد سعید کو وزیراعظم کے حالیہ دورہ چین میں شامل کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اس کی وجہ سے یہ تھی انہوں نے ملتان سکھر موٹر وے پر کاغذ لہرا کر کہا تھا کہ

فراڈ کیا ہے انہوں نے، جس پر چین نے کہا کہ یہ ہماری انویسٹمنٹ میں ہے، ہم اپنی انویسٹمنٹ کا تو فراڈ نہیں کر سکتے، بعد میں مراد سعید کو اس پر معافی مانگنا پڑی اس وزٹ میں وہ اس لئے نکال دیے گئے کہ چائنہ نے کہا ہے کہ انہیں وزٹ کی اجازت نہیں دیں گے، محسن بیگ نے کہاکہ مراد سعید کہتے ہیں کہ میں نے چھ ہزار کلومیٹر سڑکیں بنا دیں ہیں لیکن وہ دکھائیں تو سہی کہ کہاں بنائی ہیں یہ سڑکیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ آسمان میں ہیں کاغذوں میں ہیں کہاں پر ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید کے بارے میں ذومعنی جملے کہنے پر چینل کی ملک بھر میں نشریات کو بند کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ معروف اینکر غریدہ فاروقی نے مراد سعید کو بہترین وزیر کا ایوارڈ دیے جانے پر پروگرام کیا تھا، اس پروگرام میں وفاقی وزیر مراد سعید کے بارے میں ’’ذومعنی‘‘ جملوں کے استعمال پر پیمرا نے نیوز ون کو نوٹس جاری کر دیا ہے، غریدہ فاروقی کے پروگرام میں شریک تجزیہ کار محسن بیگ نے وفاقی وزیر کے بارے میں کہا تھا کہ مراد سعید کی جس کارکردگی پر پہلا نمبر ملا ہے وہ ریحام خان کی کتاب میں ہے۔ اس پروگرام میں نیوز ون کے ڈائریکٹر نیوز حافظ طارق محمود بھی شریک تھے انہوں نے کہا کہ مراد سعید نے کارکردگی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے مزید نہ پوچھیں پیمرا موجود ہے، اس میں دو ہی لوگ سیریس ہیں ایک عمران خان اور دوسرے مراد سعید، اس لئے ہمیں اتنا سیریس نہیں ہونا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…