ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مراد سعید کا جس کارکردگی پر پہلا نمبر آیا وہ ریحام کی کتاب میں ہے، غریدہ فاروقی کے پروگرام میں ’’ذومعنی‘‘ جملوں کا استعمال، پیمرا نے ایکشن لے لیا

datetime 12  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ، این این آئی) معروف اینکر غریدہ فاروقی نے مراد سعید کو بہترین وزیر کا ایوارڈ دیے جانے پر پروگرام کیا تھا، اس پروگرام میں وفاقی وزیر مراد سعید کے بارے میں ’’ذومعنی‘‘ جملوں کے استعمال پر پیمرا نے نیوز ون کو نوٹس جاری کر دیا ہے، غریدہ فاروقی کے پروگرام میں شریک تجزیہ کار محسن بیگ نے وفاقی وزیر کے بارے میں کہا تھا کہ مراد سعید کی جس کارکردگی پر پہلا نمبر ملا ہے

وہ ریحام خان کی کتاب میں ہے۔ اس پروگرام میں نیوز ون کے ڈائریکٹر نیوز حافظ طارق محمود بھی شریک تھے انہوں نے کہا کہ مراد سعید نے کارکردگی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے مزید نہ پوچھیں پیمرا موجود ہے، اس میں دو ہی لوگ سیریس ہیں ایک عمران خان اور دوسرے مراد سعید، اس لئے ہمیں اتنا سیریس نہیں ہونا چاہیے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کیلئے سب سے بڑی خبر طلبہ یونین کی بحالی ہے، طلبہ یونین تقریبا 36 سالوں کے بعد بحال کیا گیا تو وہ صرف پیپلز پارٹی کی جماعت نے کیا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے 1989 میں ملک میں طلبہ یونین کی بحالی کیلئے ایکشن لیا لیکن اس وقت کی سپریم کورٹ نے ایک بار پھر اسٹوڈنٹس یونیز پر پابندی عائد کردی اور بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن کو پورا کرکے دکھایا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں نوجوانوں کی حقیقی نمائندگی کی ہے اور صوبہ سندھ کے نوجوانوں کے ساتھ کئے گئے وعدے کو پورا کیا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ جس طرح صوبہ سندھ میں سندھ اسمبلی نے قانون سازی کے ذریعے ایک طویل عرصے کی جدوجہد کے بعد طلبہ یونین کو بحال کیاہے اسی طرح ملک کے دیگر صوبوں میں بھی طلبہ یونینزکو بحال کیا جائے۔

ان خیالات کااظہار ہفتہ کوانہوں نے کلفٹن کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پیپلزپارٹی رہنما قادر مندوخیل و دیگر بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہاکہ طلبہ یونین کو جن مقاصدکیلئے سندھ اسمبلی سے بل کے ذریعے بحال کیا گیا ہے انکے تین اہم نکات ہیں جن کے اندر طلباکی الیکشن اور باڈیز کا قیام، سینڈیکیٹ کے اندر

طلبہ اور یونین کی نمائندگی ضروری ہوگی جبکہ ہراسمنٹ کے کیسیز کے حوالے سے جو بھی فورم بنے گا اس میں بھی اسٹوڈنٹس یونین کی نمائندگی شامل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں طلبہ کی رائے دبائی گئی تھی اب ان کو 38سال بعد رائے کا حق ملا ہے پیپلز پارٹی کی جانب سے سلیکٹڈ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں، یوریا کھاد کی عدم موجودگی،

بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، پے درپے بجلی کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافہ کیخلاف 27 فروری کو لانگ مارچ کی تیاریاں جاری ہیں جن کو بہت جلدحتمی شکل دی جائے گی۔پیپلزپارٹی عوام کی پریشانیوں اور تکلیفوں کو دیکھتے ہوئے اس نالائق اور نااہل حکومت کیخلاف 27 فروری کو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے یہ بہت

بڑا چیلنج ہے جو کہ پیپلزپارٹی نے اپنے سر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت مہنگائی کی شرح 13 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی ہے اور حکومت عوام کو کوئی بھی ریلیف نہیں دے رہی ہے جبکہ آج ملک میں مہنگائی اور پیٹرول زراعت سمیت سب کو نقصان ہورہا ہے اور اس حکومت کے چند خرچہ اٹھانے والے خوش ہیں عوام پریشان

ہیں. بجلی کے نرخ میں تین روپے کا اضافہ مسترد کرتے ہیں اور اس فیصلے کو واپس لیا جائے اس حکومت کو کہتے ہیں ہوش کے ناخن لیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا اول نمبر دیئے جانے والے وزیر کو کس بنیاد پر نمبر دیا کیا کارکردگی ہے ایک نئی کامیڈی تھی اور سرٹیفکیٹ دیئے جبکہ سال میں بارہ سیزن بتانے والے خود

وزیر اعظم کی مارک صفر ہے اور وہ لوگوں کو نمبر دے رہے ہیں۔اس وزیر نے سی پیک رول بیک کرایا سہون کی قاتل سڑک وہ وزیر نمبر بنا نہیں سکے جبکہ ایک وزیر نے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو خط لکھ رہے ہیں کہ ان کو سرٹیفیکیٹ نہیں ملا اور فرسٹریشن نکال کر کہہ رہے ہیں ہم نے اپوزیشن کو برا بھلا کہا۔وزیر اعظم عمران خان نے

ثابت کردیا ہے کہ وہ عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں اور انہیں اعتماد تو عوام سے لینے کی ضرورت ہے۔عوام میں اعماد کھونے والے وزیر اعظم کیخلاف ایوان سے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ عدم اعتماد کی موشن دلانے کی ضرورت ہے اورہم ایک عرصے سے کہہ رہے تھے کہ ان حکمرانوں کے خلاف عدم اعتماد کی موشن لائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو مارچ 2021 میں منہ کی کھانی پڑی اور ابھی بھی ان کو منہ کی کھانی پڑی گی اور تمام حزب اختلاف کی جماعتیں اس وقت کوشش کرتی جب یوسف رضا گیلانی جیتے ہم اس وقت کچھ نہ کچھ حاصل کرسکتے تھے بھرحال ہم اپوزیشن کے اس فیصلے کو بطور جمہوری پارٹی ویلکم کرتے ہیں اور ہم ووٹ ک

طاقت سے نااہل وزیر اعظم کو ہٹائیں گے. شازیہ مری نے کہا کہ ہمیں دی اکنامسٹ جیسے عالمی جریدے بتارہے ہیں کہ ملک میں اس وقت نیم جمہوریت قائم ہے اور معاشی تباہی کا شکار ہیں ،ہمیں اپنی کارکردگی کوبہتر کرنے کی ضرورت ہے اوراگر حکومت کو دعا مل سکتی ہے تو وہ عوام سے ملے گی چندچمچے وزیروں سے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا پر پابندی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں یہ عمل حکومتوں کے اختتام پر ہوتے اور وزیراعظم عمران خان کے دورے الوداعی ہیں لوگ ان کے دن گن رہے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شاہ محمود قریشی کی اصول پسندی کا رکارڈ ہے شاہ محمود قریشی کے لیئے افسوس کا مقام ہے اپنی کریڈیبلٹی

کو پورا کریں اوربلاول بھٹو زرداری کے خلاف تنقید آسمان پر تھوکنے کے برابر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساتھ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی کامیابی ان کی ناکامی ہے اب وہ زیرک سیاستدان اپنے لئے نمبرز پر خط کتابت کررہے ہیں یہ بھی ان کے لئے لمحہ فکر اور ناکامی ہے عوام پیپلز پارٹی سے خوش ہیں ثبوت بائے الیکشن میں پیپلزپارٹی

کی کامیابی ہے۔ قادر مندوخیل کو سراہتے ہیں انہوں نے پی ٹی آئی کی وکٹ گرائی اور ان کے پسینے چھڑائے ہیں اورڈیرہ اسماعیل خان میں فیصل کریم کنڈی کا الیکشن ہے وہاں مذہبی سیاست کی جارہی ہے ہم نے وہاں گیس دی اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیکارڈز دیئے جو پی ٹی آئی حکومت نے بند کیا ہے اورامید ہے ڈیرا اسماعیل خان

کی عوام پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دے گی۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی رہنماقادر مدوخیل نے کہا کہ انہوں نے 28 جون 2018 کو ایک کیس فیصل وواڈا کو چیلنج کیا اور فالو کیا چار سال جدوجہد کی اورآخرکار 14 جنوری کو امریکن قونصلیٹ نے جوابی خط لکھا اور فیصل واڈوا کو ڈی سیٹ ہونا پڑا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…