لاہور (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے 17 ویں میچ میں رضوان کے محبت بھرے ردعمل نے غصیلے شاہین کو بھی مسکرانے پر مجبور کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان جب شاہین شاہ آفریدی کا سامنا کررہے تھے تو لاہور قلندرز کے کپتان نے رن آؤٹ کرنے کیلئے غصے میں انہیں ڈرایا۔شاہین شاہ کے غصیلے انداز کے جواب میں محمد رضوان نے مسکراتے ہوئے انہیں اشارتاً گلے لگنے کا کہا اور تصوراتی طور پرا نہیں ہنستے ہوئے گلے بھی لگایا۔سوشل میڈیا پر محمد رضوان کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا ۔