پاکستان سول ایوی ایشن نے 42 لاکھ کا سونا برآمد کرکے مالک کے حوالے کردیا

12  فروری‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مانچسٹر سے اسلام آباد کی پرواز سے لاپتہ بیگ برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیا جس میں 42 لاکھ روپے مالیت کا سونا بھی موجود تھا۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مسافر نائب خان 28 جنوری کو مانچسٹر

سے اتحاد ائیرویز کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے، جہاز سے اترنے کے دوران طیارے کے کیبن سے ان کے دستی سامان میں شامل ایک بیگ لاپتہ ہو گیا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ مسافر کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شکایتی سیل کو آگاہ کیا گیا جس پر اسلام آباد ائیرپورٹ کی ٹیم نے آئی پی ایم مسٹر عدنان کی قیادت میں کام شروع کیا۔ترجمان نے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے ائیرپورٹ کی مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے اسی پرواز کے ایک اور مسافر رب نواز کی نشاندہی کی جنہیں لاپتہ بیگ لے جاتے ہوئے دیکھا گیا، عملے نے اس مسافر کا ڈیٹا حاصل کیا اور مسافر کے فراہم کردہ نمبر کا سراغ لگایا اور رابطہ کرکے انہیں ائیرپورٹ بلوایا۔ترجمان کے مطابق حالات و واقعات سے ظاہر ہوا کہ مسافر رب نواز دوسرے مسافر نائب خان کا دستی بیگ غلطی سے لے کر گئے تھے، کمپلینٹ سیل اور متاثرہ مسافر نے اسے متفقہ طور پر مسافر رب نواز کی غیر مجرمانہ حرکت قرار دیا۔نائب خان نے آئی آئی اے پی کے عہدیداروں کی محنت اور لگن کی بے حد تعریف کی اور دوسرے مسافر کے خلاف کوئی الزام نہ لگانے کا انتخاب کیا اور بیگ لاپتہ ہونے کے عمل کو ایک معصوم غلطی قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…