منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اندرونی مسائل پرتبصرے اور بیانات کو قبول نہیں کیا جائیگا ،حجاب تنازع پر مودی سرکار کی ڈھٹائی برقرار

datetime 12  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)مسلم دشمنی کے حوالے سے مشہور مودی سرکار حجاب معاملے پر اپنی ڈھٹائی پر قائم ہے اور اس نے عالمی دبا ئوکو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اسے ملک کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں مسلم دشمنی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے، ریاست کرناٹکا کے بعد اب راجستھان کے کچھ کالجز میں بھی مسلمان طالبات

کو حجاب لینے پر پابندی لگادی ۔ایک جانب ہندو انتہا پسندوں کی مسلم دشمن کارروائیوں پر عدالتوں نے چپ سادھ لی ہے تو دوسری جانب مودی سرکار بھی اپنی خاموش حمایت کے ذریعے ان ہندو انتہا پسندوں کے حوصلے بلند کر رہی ہے۔مسلم طالبات پر حجاب لینے پر پابندی کے حوالے سے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لیا لیکن مودی سرکار اپنی مسلم دشمنی پر قائم ہے۔مودی سرکار کی ڈھٹائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے حجاب کے معاملے پر سچی بات کو بھی قبول کرنے سے انکار کردیا ۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے عالمی دبائو پر بیان جاری کیا جس میں ایک ذمہ دار ملک کے بجائے ہندو انتہا پسندی کا مکروہ چہرہ جھلک رہا ہے۔ارندم باگچی نے اپنے بیان میں کہا کہ کرناٹکا کے کچھ تعلیمی اداروں میں طالبات کے لباس کے ضابطے (حجاب پر پابندی)کا معاملہ ریاست کی ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے ملک میں آئینی طریقہ کار ، جمہوری اخلاقیات اور سیاسی ہم آہنگی وہ بنیادی عناصر ہیں جن کے ذریعے تمام غور طلب معاملات کو حل کیا جاتا ہے۔ارندم باگچی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جو لوگ اور ممالک بھارت کو اچھی طرح جانتے ہیں وہ انہیں ان حقائق کا ادراک ہے۔ بھارت کے اندرونی مسائل پر کئے جانے والے تبصرے اور بیانات کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…