پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

بھارت میں حجاب کیخلاف مہم تیز ہوگئی ،اترپردیش میں بھی باحجاب طالبہ کوکلاس سے نکال دیا گیا

datetime 12  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی، جے پور(این این آئی) بھارت میں ہندوانتہاپسندی عروج پرہے۔ کرناٹک کے بعد اب اترپردیش کے ایک کالج سے بھی حجاب پہننے والی طالبہ کونکال دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہرجون پورکے ایک کالج میں مسلمان طالبہ کوحجاب کرکے کالج آنے پرکلاس سے نکال دیا گیا۔پرنسپل اوراساتذہ نے بھی طالبہ کی مدد کرنے کے بجائے یونیفارم

کے اصولوں کی پابندی کرنے کو کہا۔کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کے داخل ہونے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔حجاب پرپابندی کیخلاف بھارت کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا جارہا ہے۔طالبات کے احتجاج کوروکنے کے لئے کرناٹک کے تعلیمی ادارے 16 فروری تک بند کردئیے گئے ہیں۔دوسری جانب بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر بڑھتے ہوئے تنازے کی بازگشت صحرائی سرزمین راجستھان میں بھی پہنچ گئی اور دارالحکومت جے پور میں کچھ مسلم خاندانوں کا کہا ہے ایک پرائیویٹ کالج ان کی بچیوں کو بغیر سر ڈھانپے کلاس میں شرکت کے لیے کہہ رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس افسر جتیندر سنگھ نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کالج انتظامیہ نے مسلم لڑکیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے حجاب کو گھر پر چھوڑ دیں اور کالج یونیفارم میں کلاسز میں شرکت کریں۔ پولیس افسر نے تاہم دعویٰ کیا کہ وہ اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قبل ازیں ریاست کرناٹک میں کئی کالجوں نے ہندو طلباء اور ہندو توا کے شرپسندوں کے کہنے پر حجاب پر پابندی عائد کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…