جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت میں حجاب کیخلاف مہم تیز ہوگئی، اترپردیش میں بھی باحجاب طالبہ کوکلاس سے نکال دیا گیا

datetime 12  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی، جے پور(این این آئی) بھارت میں ہندوانتہاپسندی عروج پرہے۔ کرناٹک کے بعد اب اترپردیش کے ایک کالج سے بھی حجاب پہننے والی طالبہ کونکال دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہرجون پورکے ایک کالج میں مسلمان طالبہ کوحجاب کرکے کالج آنے پرکلاس سے

نکال دیا گیا۔پرنسپل اوراساتذہ نے بھی طالبہ کی مدد کرنے کے بجائے یونیفارم کے اصولوں کی پابندی کرنے کو کہا۔کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کے داخل ہونے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔حجاب پرپابندی کیخلاف بھارت کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا جارہا ہے۔طالبات کے احتجاج کوروکنے کے لئے کرناٹک کے تعلیمی ادارے 16 فروری تک بند کردئیے گئے ہیں۔دوسری جانب بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر بڑھتے ہوئے تنازے کی بازگشت صحرائی سرزمین راجستھان میں بھی پہنچ گئی اور دارالحکومت جے پور میں کچھ مسلم خاندانوں کا کہا ہے ایک پرائیویٹ کالج ان کی بچیوں کو بغیر سر ڈھانپے کلاس میں شرکت کے لیے کہہ رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس افسر جتیندر سنگھ نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کالج انتظامیہ نے مسلم لڑکیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے حجاب کو گھر پر چھوڑ دیں اور کالج یونیفارم میں کلاسز میں شرکت کریں۔ پولیس افسر نے تاہم دعویٰ کیا کہ وہ اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قبل ازیں ریاست کرناٹک میں کئی کالجوں نے ہندو طلباء اور ہندو توا کے شرپسندوں کے کہنے پر حجاب پر پابندی عائد کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…