اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان حلال گوشت برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں 19ویں نمبر پر آگیا

datetime 12  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑانوالہ (آن لائن)پاکستان حلال میٹ ایکسپورٹر ز اینڈ پروسیسر ز ایسوسی ایشن کے ترجمان محمد اخلاق قریشی نے بتایاکہ پاکستان حلال گوشت پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں پانچویں جبکہ حلال گوشت برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں 19ویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ پاکستان اس وقت بحرین،متحدہ عرب ا مارات،کویت،عمان اور سعودی عرب کو سالانہ 275ملین ڈالر سے

زیادہ کا گوشت برآمد کر رہا ہے تاہم 30سے زائد ملکی کمپنیاں گوشت کی برآمد بڑھانے اور قطر کے علاوہ دیگر عالمی منڈیوں میں گوشت کی سپلائی کیلئے کوشاں ہیں لہٰذا گر حکومت میٹ ایکسپورٹرز کو ضروری معاونت فراہم کرے تو پاکستانی حلال گوشت کی برآمد 500ملین ڈالر سالانہ تک بڑھائی جا سکتی ہے۔آن لائنسے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایاکہ آج اگر کوئی تجارتی شعبہ سب سے زیادہ زیر بحث ہے تو وہ لائیواسٹاک کی پیداوار اور اس کی برآمدات ہیں کیونکہ اس کی سب سے بڑی وجہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی اس شعبے میں ذاتی دلچسپی ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے چند سالوں میں گوشت برآمد کرنے والی پاکستانی کمپنیوں نے اپنی مارکیٹنگ کو بہت زیادہ آگے بڑھایا ہے جس کی بڑی وجہ ای کامرس کا بڑھتاہوا رجحان ہے۔انہوں نے کہا کہ گوشت کی پیداوار میں پانچویں نمبرپر ہونے کے باوجود ہم امریکا،یورپ او بیشتر ایشیائی ممالک کو گوشت برآمد نہیں کر رہے جبکہ ہمارا ہمسایہ ملک ہندوستان دنیا میں گوشت کا دوسرا بڑا ایکسپورٹر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں حلال گوشت کی پیداوار پاکستان کی نسبت کم ہے جبکہ تھائی لینڈ دنیا کے حلال گوشت کا 6فیصد مہیا کر رہا ہے اور ملائیشیا بھی 2022کے آخر تک جی ڈی پی کا 5فیصد پیدا کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم بیف کی بات کریں تو بیف کی برآمدات میں برازیل دنیا کے تمام ممالک پر بازی لے گیا ہے جس کے باعث برازیل کے بعدہندوستان،آسٹریلیااور امریکا سرفہرست ہیں۔ انہوں نیکہا کہ بدقسمتی سے پاکستان بیف کی برآمدات میں 14ویں نمبر پر ہے اسلئے ملک میں گوشت کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے لائیوسٹاک کے شعبہ پر تو جہ د ینا ناگزیرہے لہٰذالائیوسٹاک کے شعبے کو فروغ دیکر نہ صرف گوشت کی برآمد کو بڑھا بلکہ قیمتی زرمبادلہ کما کر معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گوشت،پروٹین اور وٹامنز کے براہ راست حصول کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اس لئے خوراک میں گوشت کی اہمیت سے کسی صورت کوئی ذی شعور انکار نہیں کرسکتا جبکہ گوشت لذت کے اعتبار سے ایک مثالی غذا ہے جو تقریباًدنیا کے تمام ممالک میں مختلف النوع جانوروں جن میں حلال و حرام دنیوی لحاظ سے دونوں موجود ہیں، انہیں گوشت کے حصول کے استعمال میں لایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رسم و رواج سے بالاتر ہو کر اب ضرورت اور انسانی خوراک کا سب سے بڑا جزوہے اسلئے ہمیں گوشت کی برآمد بڑھانے کیلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ زر مبادلہ حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…