نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں انتہا پسندی کے خلاف مزاحمت کی علامت بن جانے والی کرناٹک کی باحجاب طالبہ کو بھارتی اخبارات نے صفحہ اول پر جگہ دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کولکتہ سے جاری ہونے والے انگریزی اخبار نے طالبہ کی تصویر کیساتھ اس کے ساتھ پیش آنے والے رویے کو بھارت کی حالت زار قرار دیا۔اس حوالے سے اخبار نے لکھا کہ مودی صاحب، دیکھیں آپ کی طے کردہ مردانہ اقدار ایک طالبہ سے کیا سلوک کررہی ہیں۔