لاہور (آن لائن) پنجاب کے مختلف سرکاری محکمہ جات کے ملازمین کو فاعدہ پہنچانے کے لیئے پی ٹی آئی کے بعض اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے جعلی لیٹر ہیڈکے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، بتایا گیا ہے کہ ان جعلی لیٹر ہیڈز کا سب سے زیادہ استعمال محکمہ صحت پنجاب میں کیا گیا ہے جبکہ محکمہ صحت پنجاب کے افسران کو ملازمین کے کام کرنے کے لئے جعلی کالز بھی چلائی گئی ہیں جبکہ دوسری طرف محکمہ صحت پنجاب نے
محکمہ میں اس جعل سازی کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کے حوالے کر دیا ۔ہے محکمہ صحت پنجاب نے افسران کو کی جانے والی کالز کے ڈیٹا سمیت اراکین اسمبلی کے سفارشی جعلی لیٹر ہیڈز کی نقول بھی ایف آئی اے کے حوالے کر دی ہیں ۔استعمال میں لائے جانے والے جعلی لیٹرہیڈز محکمہ صحت پنجاب کے افسران اور ملازمین کے تقرر و تبادلوں کی سفارشات کے لئے استعمال میں لائے جاتے تھے۔