اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

بہتر تربیت سے کسی بھی چیلنج کا موثرجواب دیا جا سکتا ہے،آرمی چیف

datetime 12  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بہتر تربیت سے کسی بھی چیلنج کا موثرجواب دیا جا سکتا ہے، تمام اقلیتیں پاکستان میں برابر کے شہری ہیں، اقلیتوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نگرپارکر کا دورہ کیا، آرمی چیف نے جوانوں کیساتھ مصروف دن گزارا۔ آرمی چیف کو مقامی کمانڈر نے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور عزم کو سراہا۔ کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوان اپنی پوری توجہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور تربیت پر دیں، بہتر تربیت سے کسی بھی چیلنج کا موثر جواب دیا جا سکتا ہے۔ آرمی چیف نے بعدازاں مقامی ہندو برادری سے بھی ملاقات کیاس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام اقلیتیں پاکستان میں برابر کے شہری ہیں، اقلیتوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ہندو برادری نے اقلیتوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے پر پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہندو برادری ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…