پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کا اگلے سال ریکارڈ بجٹ دینے کا اعلان

datetime 12  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)و زیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ،اب پیچھے نہیں رہیں گے، اگلے سال پھر ریکارڈ ترقیاتی بجٹ دیں گے۔جمعہ کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت کمشنر آفس راولپنڈی میں اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، صوبائی وزرائ� راجہ بشارت، فیاض الحسن چوہان، ودیگر بھی موجود تھے ۔

راولپنڈی ڈویژن کے وزراء اور ارکان اسمبلی نے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبو ں کے بارے میں تجاویز اور سفارشات پیش کیں ،وزیراعلیٰ نے عوامی تجاویز اور سفارشات کو خود نوٹ کیا۔ عثمان ڈار نے کہاکہ پنجاب میں اتنے کام کئے ہیں کہ بتانے کیلئے بہت سا وقت درکار ہوگا۔عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ پیش کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب نے 54 فیصد ترقیاتی فنڈ استعمال کرکے باقی صوبوں کی نسبت ریکارڈ قائم کیا۔انہوںنے کہاکہ اب پیچھے نہیں رہیں گے، اگلے سال پھر ریکارڈ ترقیاتی بجٹ دیں گے۔انہوںنے کہاکہ ہر ڈویژن میں جا کر عوامی نمائندوں سے ملاقات کا سلسلہ دوبارہ شروع کر رہے ہیں،راولپنڈی کے عوامی نمائندوں نے ہمیشہ غیر مشروط حمایت سے نوازا۔عثمان بزدار نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں اچھے اور قابل اعتماد لوگوں کو سامنے لائیں گے۔انہوںنے کہاکہ لوکل گورنمنٹ کے امیدواروں کا فیصلہ بورڈ کریگا،ہر ڈسٹرکٹ کا ایک ایک میگا پراجیکٹ یاد ہے، خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب میں 23 نئے ہسپتال، 158 ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی ،جہاں وسائل کی کمی ہوگی اسے پورا کریں گے۔عثمان بزدار نے کہاکہ 12 نئی یونیورسٹیوں کا چارٹر فائنل ہو چکا ہے، جلد منظوری کیلئے پیش کریں گے۔عثمان بزدار نے کہاکہ 5 نئے ڈیم بنا رہے ہیں جن کی گنجائش ماضی میں بنے ہوئے 58 ڈیموں سے بھی زیادہ ہوگی۔انہوںنے کہاکہ جلال پور ایریگیشن پراجیکٹ مکمل ہونے سے علاقے میں زرعی انقلاب آئے گا۔عثمان بزدار نے کہاکہ مری میں روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جا رہا ہے، سیف سٹی پراجیکٹ بھی دیں گے۔انہوںنے کہاکہ ہر طبقہ فکر کا احساس ہے، مزدور کارڈ اور کسان کارڈ بھی دیں گے۔انہوںنے کہاکہ صوبے بھر میں ایک لاکھ 30 ہزار ملازمتوں کی فراہمی کا پہلا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے ڈویلپمنٹ پروفائل کے بارے میں بریفنگ دی۔ بتایاگیاکہ راولپنڈی ڈویڑن میں 207 ارب روپے سے 3631 جاری اور نئے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔بتایاگیاکہ راولپنڈی ڈویژن میں اے ڈی پی کے 765 اور سی ڈی پی کے 851 منصوبے شامل ہیں،راولپنڈی ڈویژن میں آر اے پی کے 22 اور ایس اے پی کے 1993 ترقیاتی منصوبے بھی شامل ہیں۔بتایاگیاکہ راولپنڈی رنگ روڈ کا منصوبہ ٹریفک کے مسائل حل کرے گابتایاگیاکہ لئی ایکسپریس وے اور فلڈ چینل کا منصوبہ 30 ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ بتایاگیاکہ اٹک اور چکوال میں نئی یونیورسٹیاں بنائیں گے۔ بتایاگیاکہ راولپنڈی میں 3 پارکنگ کم کمرشل پلازے بنائے جائیں گے۔ آر پی او راولپنڈی نے امن و امان اور دیگر سکیورٹی امور پر بریفنگ دی ۔ بتایاگیاکہ مری میں نیا سب ڈویڑن قائم کر دیا،مری کے 2 تھانے جلد فعال کر دیئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…