پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

ہائی بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کیلئے اس سبزی کا استعمال کریں

datetime 11  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ہائی بلڈ ایک ایسی خطرناک بیماری ہے جو خاموشی سے آپ کے دل اور دماغ پر اثر کرتی ہے، اگر اس کا مستقل علاج جاری نہ رکھا جائے تو یہ بے حد خطرناک ثابت ہوتی ہے۔لیکن آپ ہائی بلڈ پریشر جیسی خطرناک بیماری کا گھر میں موجود اجزاء سے علاج کر سکتے ہیں، آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ کیسے ثابت دھنیے کا استعمال کر کے آپ ہائی بلڈ پریشر کو

کنٹرول کر سکتے ہیں۔کے فوڈ کے مطابق ثابت دھنیے کا استعمال متعدد بیماریوں کا علاج ہے، جن میں بہتر قلبِ صحت، بہتر نظام ہاضمہ اور آنتوں کی بہتر صحت شامل ہیں۔اس کے استعمال سے جسم کو انفیکشن کے خلاف لڑنے میں مدد ملتی ہے، دھنیے کے بیج میں موجود اینٹی مائکروبیل مرکبات اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات آپ کی جلد کی صحت کے لیے بہترین ہیں۔ دھنیے کا پانی استعمال کرنے سے ہائی بلڈ پریشر کنٹرول کیا جا سکتا ہے، ماہرین کے مطابق دھنیے کے پانی کا استعمال دل کی صحت کے لئے بے حد مفید ہے، ایک مطالعے میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ثابت دھنیا ہمارے خون کی نالیوں میں تناؤ کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر صبح سویرے دھنیے کا پانی پیا جائے تو ہائی بلڈ پریشر کنٹرول رہتا ہے۔لیکن دھنیے کا پانی کیسے تیار کیا جائے اور کیسے استعمال کیا جائے یہ جاننا سب سے پہلے ضروری ہے تو چلیں پھر جان لیں اسے بنانے کا طریقہ۔ ایک گلاس پانی میں ایک چمچ ثابت دھنیا بِھگو دیں اور پھر رات بھر اُس پانی کو ایسے ہی چھوڑ دیں، پھر اگلی صبح اس پانی کو چھان کر پی لیں، ایسا کرنے سے بلڈ پریشر کنڑول ہوگا اور صحت بھی اچھی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…