اسلام آباد(این این آئی)تھانہ کوہسار پولیس نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ایک غیرملکی باشندہ ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم کے گھر سے بھاری اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کرلی گئی ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق
پولیس نے ملزم کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مدعیہ جو ایک غیرملکی ہے نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کا امپورٹ ایکسپورٹ کا کام ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق مدعیہ ملزم کے دفتر میں دوسال سے کام کررہی تھی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مدعیہ بقایا جات لینے کے لئے گزشتہ رات ملزم کے گھر گئی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم اسے زبردستی گھر لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس کے چھاپہ مارنے پر گھر سے بغیر لائسنس کے کلاشنکوفیں، رائفلیں، پسٹل اور سینکڑوں روند بھی برآمد کرلئے گئے ،ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔